• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, فروری 1, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

‘ارشد شریف قتل کیس کی ایف آئی آر میں جنرل باجوہ اور جنرل ندیم انجم کو نامزد کیا جائے’

انہوں نے بتایا کہ ارشد شریف کو متعدد بار تنبیہ کی گئی کہ اگر اس نے فوج کے خلاف بولنا بند نہ کیا تو  اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر فہیم رضا نے میجر جنرل فیصل نصیر ڈی جی (سی) آئی ایس آئی کی طرف سے پیغام دینے کے لئے ارشد کو  آئی ایس آئی سیکٹر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں بلایا۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 7, 2022
in خبریں
33 0
0
‘ارشد شریف قتل کیس  کی ایف آئی آر میں جنرل باجوہ اور جنرل ندیم انجم کو نامزد کیا جائے’
39
SHARES
186
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رواں سال اکتوبر میں کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ کا مطالبہ ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) جنرل ندیم انجم کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے۔

ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی نے بروز منگل چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو بھیجے گئے خط میں درخواست کی ہے کہ خرم اور وقار احمد کے ساتھ  ساتھ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل ندیم انجم، جنرل فیصل نصیر، بریگیڈیئر محمد شفیق ملک، بریگیڈیئر فہیم رضا، کرنل نعمان اور کرنل رضوان کو بھی ان کے بیٹے کے منظم اور ٹارگٹڈ قتل کے لیے ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے۔

RelatedPosts

سائفر کی تحقیقات، سپریم کورٹ جسٹس طارق مسعود کی دائر اپیلیں سننے سے معذرت

مسلم لیگ ن کا مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Load More

اپنے خط میں صحافی ارشد شریف کی والدہ نے تفصیل سے بتایا کہ ارشد شریف، جن کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ ‘بہت اچھی شرائط’ پر تھے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے ووٹ کے بعد فوج کے کس طرح تنقید کرنے لگے۔

انہوں نے کہا کہ “ارشد  نے شواہد اکٹھے کیے اور طاقتور عسکری حلقوں میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کی جب انہوں نے اے آر وائی چینل پر 31 مئی 2022 کو “وہ کون تھا” پروگرام کیا تھا۔ جب انہیں پہلی بار انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بریگیڈیئر شفیق ملک کی طرف سے دھمکیاں ملنا شروع ہوئیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس کے بعد ارشد نے مختلف ٹویٹس میں بریگیڈیئر شفیق کو ان کے گنجے ہونے کے کی وجہ سے “گنجا شیطان” کہہ کر ان کا  ذکر کرنا شروع کیا اور پھر بعد میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر فہیم رضا نے میجر جنرل فیصل نصیر ڈی جی (سی) آئی ایس آئی کی طرف سے پیغام دینے کے لئے ارشد شریف کو  آئی ایس آئی سیکٹر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں بلایا۔

انہوں نے بتایا کہ ارشد شریف کو متعدد بار تنبیہ کی گئی کہ اگر اس نے فوج کے خلاف بولنا بند نہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 10 اگست 2022 کو دبئی فرار ہونے سے قبل شریف نے انہیں بتایا کہ اگر انہیں کچھ ہوتا ہے تو جنرل قمر جاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، میجر جنرل فیصل نصیر، بریگیڈیئر محمد شفیق ملک، بریگیڈیئر فہیم رضا، کرنل رضوان اور کرنل نعمان ذمہ دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے احکامات پر ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس نے شہید صحافی ارشد شریف کے قتل کی ایف آئی آر ان کی والدہ کی مدعیت کے بغیر ہی درج کی جبکہ شہید کی والدہ کا کہنا تھا کہ حکومت میری مدعیت میں بیٹے کے قتل کی ایف آئی آردرج کرے۔

Tags: Arshad SharifChief Justice of PakistanCOASDG ISIGen BajwaGeneral Nadeem AnjumJournalistSupreme Courtumar ata bandial
Previous Post

‘جنرل باجوہ’ پِٹ چکی، نئی بیسٹ سیلر ہے؛ ‘جنرل عاصم منیر!’

Next Post

‘دی لیجینڈ آف مولا جٹ’ بنانے والوں کو جذبات کی عکاسی کازو ایشی گرو سے سیکھنی چاہئیے

نیا دور

نیا دور

Related Posts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے لائیو پروگرام میں اینکر بینش سلیم سے بدزبانی کی اور غیر...

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت منظور

by نیا دور
فروری 1, 2023
0

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

Load More
Next Post
‘دی لیجینڈ آف مولا جٹ’ بنانے والوں کو جذبات کی عکاسی کازو ایشی گرو سے سیکھنی چاہئیے

'دی لیجینڈ آف مولا جٹ' بنانے والوں کو جذبات کی عکاسی کازو ایشی گرو سے سیکھنی چاہئیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

فیض حمید صاحب، سب اچھا نہیں ہے!

by عاصم علی
جنوری 31, 2023
0

...

Aamir Ghauri Nawaz Sharif

نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بن سکتے ہیں؟

by عامر غوری
جنوری 30, 2023
0

...

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹھکرائی ہوئی محبوبہ ہیں

by عاصم علی
جنوری 18, 2023
0

...

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

جنرل یحییٰ خان اور جنرل قمر باجوہ ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے

by طارق بشیر
جنوری 18, 2023
0

...

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

ایک اقلیتی حقوق کے کمیشن کی تشکیل کیسے بارآور ثابت ہو سکتی ہے؟

by پیٹر جیکب
جنوری 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

Cover for Naya Daur Urdu
64,514
Naya Daur Urdu

Naya Daur Urdu

پاکستان کی ثقافت اور تاریخ کو دیکھنے کا ایک نیا زاویہ

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In