یوٹیوبرز سے ملاقات میں عمران خان نے جنرل باجوہ کو 'بڑی جسامت والا بدصورت شخص' قرار دے دیا

یوٹیوبرز سے ملاقات میں عمران خان نے جنرل باجوہ کو 'بڑی جسامت والا بدصورت شخص' قرار دے دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو "ہلک" (Hulk) قرار دے دیا۔

یو ٹیوب چینل کے وی لاگ میں صحافی سلمان درانی نے سابق وزیراعظم کی چند صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے تبصرہ کیا کہ عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام لئے بغیر انہیں "حاجی صاحب" پکارتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کی معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا تھا تاہم "رجیم چینج" کے نام پر میری حکومت گرا دی لیکن آج ملک کی معیشت کو دیکھیں اور حاجی صاحب سے پوچھیں کہ انہوں نے  ملک کو کس نہج پر لاکھڑا کیا ہے۔

صحافی نجم الحسن باجوہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہوا تو  اس وقت کچھ کلومیٹر دور گجرانوالہ کے راہوالی کینٹ میں جنرل قمر جاوید باجوہ موجود تھے۔ جس پر عمران خان نے تعجب کا ظہار کرتےو ہوئے کہا کہ اگر وہ وہاں موجود تھے تو میرے  زخمی ہونے کے بعد میرے لئے ہیلی کاپٹر بھیجوا سکتے تھے۔

ایک اور سوال کیا  کہ اینکر منصور علی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان تو جنرل باجوہ کو "باس" کہتے تھے۔ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ اگر آپ جنرل(ر) باجوہ کے اردگرد کے لوگوں سے بھی پوچھا جائے کہ وہ کیسے شخص تھے  تو وہ بتائیں گے کہ باجوہ صاحب ہر بات پر جھوٹ کا سہارا لیتے تھے۔

ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے جنرل باجوہ کو "ہلک" قرار دے دیا۔ (یہ انگریزی فلم "دی ہلک" کا مرکزی کردار ہے جو  سبز رنگ کی جسامت والا، غیرمعمولی طور پر دیوقامت، غصیلا اور طاقتور انسان ہے۔) انہوں نے جنرل باجوہ کو  "حاجی صاحب" کے علاوہ اسلامی بھائی کا بھی خطاب دے دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ان کا نیوٹرل ہونا بہت ضروری ہے اگر تو یہ کہتے ہیں کہ یہ نیوٹرل ہیں تو ان کو چاہیے کہ الیکشن کال کروائیں۔

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے سوال کئے جانے پر عمران خان نے کہا کہ ہم ابھی مشاورت کرہے ہیں۔ صرف اتحادی جماعت کو نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبر صوبائی اسمبلی کی جانب سے بھی اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جس پر انہیں اعتماد میں لینے کی کوشش جارہی ہے تاہم اسی ماہ میں اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں گی۔