• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
پیر, مارچ 20, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

’گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بھی ہے‘

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے۔ وزیرِ اعظم بننے سے پہلے تک ان کی اس ملک (امریکہ) میں داخلے پر بھی پابندی تھی۔ کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بھی ہے۔

نیا دور by نیا دور
دسمبر 17, 2022
in خبریں
10 0
0
’گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بھی ہے‘
12
SHARES
57
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

‘کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بھی ہے’، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کے بعد سے بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کی جانب سے لفظی اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔ ایسے میں پاکستان کے دفتر خارجہ  نے بلاول بھٹو کے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے متعلق تبصرے کے ردعمل میں بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس قرار دے دیا۔

2 روز قبل اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان پر دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھنے اور اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

RelatedPosts

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

عمران خان فوج کے خلاف مہم چلا رہے ہیں: وزیراعظم

Load More

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے الزامات کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ’میں جے شنکر کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اسامہ بن لادن مر چکا ہے لیکن گجرات کا قصائی زندہ ہے اور وہ بھارت کا وزیراعظم ہے‘۔

’وزیرِ اعظم بننے سے پہلے تک ان کی اس ملک (امریکہ) میں داخلے پر بھی پابندی تھی۔ وہ آر ایس ایس کے وزیرِ اعظم ہیں اور آپ آر ایس ایس کے وزیرِ خارجہ۔‘

بلاول بھٹو نے آر ایس ایس کے حوالے سے تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تنظیم ہٹلر کی ایس ایس سے رہنمائی لیتی ہے۔ میں گذشتہ روز انڈیا کے وزیرِ خارجہ کو اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مل کر گاندھی کے مجسمے کا افتتاح کرتا دیکھ رہا تھا اور اگر انڈیا کے وزیرِ خارجہ کو بھی اتنا ہی معلوم ہے جتنا مجھے ہے تو انھیں معلوم ہو گا کہ آر ایس ایس گاندھی، ان کے نظریہ اور ان کے منشور پر یقین نہیں رکھتی۔‘

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ ’آر ایس ایس گاندھی کو انڈیا کا بانی نہیں سمجھتی، وہ ایک ایسے دہشتگرد کو ہیرو سمجھتے ہیں جس نے گاندھی کو قتل کیا تھا۔

’انڈیا کے اندر کون دہشتگردی کو فروغ دیتا ہے، کیا پاکستان ایسا کرتا ہے؟ اس بارے میں آپ گجرات کے لوگوں سے پوچھیں وہ کہیں گے کہ ایسا ہمارے وزیرِ اعظم کرتے ہیں۔ کشمیر کے لوگوں سے پوچھیں تو وہ کہیں گے کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بھی ہے۔‘

مودی سرکار سیخ پا

بھارتی وزارت خارجہ نے رد عمل میں کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا بھارتی وزیر اعظم سے متعلق بیان غیر مہذب تھا۔ وہ اپنی جھنجھلاہٹ کا رخ پاکستان میں دہشت گردوں کے ماسٹر مائنڈ کی طرف کر دیں۔ پاکستان کے پاس گجرات فسادات کے حوالے سے ثبوتوں کا فقدان ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے نریندر مودی کو ’گجرات کا قصائی‘ کہنے پر بھارت شدید تلملا اٹھا تھا۔ گزشتہ روز ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنان نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر شدید احتجاج کیا جبکہ انتہا پسند پارٹی راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا۔

پاکستان دفتر خارجہ کی بریفنگ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے آنے والے رد عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے 2002 میں گجرات میں قتل عام کی حقیقتوں کو من گھڑت کہانیوں اور عُذر کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی۔ یہ بڑے پیمانے پر قتل، جنسی زیادتیوں اور لُوٹ مار کی شرمناک داستان ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’حقیقت یہ ہے کہ گجرات قتلِ عام کے ماسٹر مائنڈ انصاف سے بچ گئے ہیں اور اب بھارت میں اہم سرکاری عہدوں پر فائز ہیں‘۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی لفاظی بھارت میں زعفرانی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ بھارتی حکمران جماعت کے سیاسی نظریے ’ہندوتوا‘ نے نفرت، تفرقہ بازی اور سزا سے استثنیٰ کے ماحول کو جنم دیا۔سزاؤں سے استثنیٰ کا کلچر اب بھارت میں ہندوتوا سے چلنے والی سیاست میں اندر تک سرایت کر چکا ہے۔ دہلی-لاہور سمجھوتہ ایکسپریس پر گھناؤنے حملے میں بھارتی سرزمین پر 40 پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔اس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور مجرموں کی بریت آر ایس ایس-بی جے پی کے زیر انتظام انصاف کے قتل عام کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی تمام ریاستوں میں مذہبی اقلیتوں کو سرکاری سرپرستی میں دھمکایا جاتا ہے۔ ہندوتوا کی بالادستی کے پیروکاروں کو گائے کی حفاظت، عبادت گاہوں کی توڑ پھوڑ اور مذہبی اجتماعات پر حملے کرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مظلومیت کی فرضی داستان گھڑتا ہے لیکن درحقیقت بھارت خود غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جبر کا مرتکب اور جنوبی ایشیا میں دہشت گرد گروہوں کا کفیل اور مالی معاون ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے ایک ڈوزیئر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں 2021 میں لاہور میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید ثبوت موجود ہیں۔ عالمی تعاون سے اکٹھے کیے گئے شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بھارت نے لاہور حملے کی منصوبہ بندی اور اس سلسلے میں مالی معاونت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزارتِ خارجہ کا بیان پاکستان کو بدنام اور تنہا کرنے میں ناکامی پر بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، اکتوبر میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے اخراج کو روکنے میں ناکامی اور پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے بعد پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے بھارت عالمی پلیٹ فارمز کو شدت سے استعمال کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک شاندار نظریے کے حامل ملک کے حوالے سے بھارت تنگ نظری کی ذہنیت پر عمل پیرا ہے، ہمیں یقین ہے کہ عالمی برادری اس چہرے کو دیکھے گی، آر ایس ایس-بی جے پی کا جنوبی ایشیا کو اپنے رنگ میں ڈھالنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت ایک ماہ کے لیے انڈیا کے پاس ہے۔ اس دوران بلاول بھٹو نے ’مسئلہ کشمیر‘ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ کشمیر میں امن لانے کے لیے اپنے عزم کو ثابت کریں۔‘

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے اقوام متحدہ میں بیان سے قبل پاکستان کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کا ذمہ دار انڈیا کو قرار دیا تھا۔

پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفارت کاروں کو ایک ڈوزیئر بھی سونپا تھا جس میں ان کے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں انڈیا کے مبینہ کردار کی تفصیل بیان کی گئی تھی۔

Tags: Bilawal BhuttoButcherforeign ministerGujaratIndiaKashmirNarendra ModipakistanPM
Previous Post

دسمبر 16 کے معصومین کی خون رُلاتی یاد میں!

Next Post

‘دراز’ چوری شدہ کتابیں بیچنا بند کرے ورنہ ایکشن لیں گے: نجم سیٹھی

نیا دور

نیا دور

Related Posts

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

‘چینی امداد کے بعد حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے’

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا۔ وہ اگلے الیکشن کے لئے بیانیہ...

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

حکومت کا پیٹرول کی قیمت 100 روپے کم کرنے کا اعلان

by نیا دور
مارچ 20, 2023
0

حکومت نے غریب عوام کے لئے پیٹرولم مصنوعات کی قیموں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے...

Load More
Next Post
Najam Sethi warns Daraz

'دراز' چوری شدہ کتابیں بیچنا بند کرے ورنہ ایکشن لیں گے: نجم سیٹھی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

‘عمران خان اور شیخ رشید پاکستان کے جھوٹے ترین شخص ہیں’ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 20, 2023
0

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
0

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
0

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In