ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو جھٹکا، کوچ گرانٹ بریڈبرن مستعفی

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کو جھٹکا، کوچ گرانٹ بریڈبرن مستعفی
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء سے قبل پاکستانی ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچنگ سربراہ گرانٹ بریڈبرن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر بریڈبرن 3 سال سے پی سی بی سے وابستہ تھے۔

گرانٹ بریڈبرن ستمبر 2018ء سے جون 2020ء کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بھی تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کوچنگ کے پرفارمنس کی ذمہ داری سنبھالی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ایک بیان میں گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ کام کرنا فخر کی بات رہی۔ میں سنہری یادوں اور شاندار تجربے کے ساتھ الوداع کر رہا ہوں۔

https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1448871945760555010?s=20

ان کا کہنا تھا کہ میں پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے مجھے بھی سیکھنے اور سکھانے کا بہترین موقع دیا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ رمیز راجہ کے پی سی بی چیئرمین بننے کے بعد سے عہدہ چھوڑنے والے برینڈ برن پانچویں اعلیٰ افسر ہیں۔ ان سے پہلے پاکستان کے چیف کوچ مصباح الحق، بائولنگ کوچ وقار یونس، سی ای او وسیم خان اور مارکیٹنگ ہیڈ بابر حمید عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔

55 سال کے بریڈ برن نے کہا کہ کورونا پروٹوکول کے سبب وہ فیملی کے ساتھ وقت نہیں گزار پا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اہلیہ میری اور تین بچوں نے مجھے پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنے کی اجازت دے کر بہت قربانی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ-19 ضوابط نے ان کے لئے پاکستان کا دورہ کرنا اور اس ملک کی گرمجوشی، پیار اور دوستی کو محسوس کرنا چیلنج بنا دیا۔ اب میرے لئے فیملی کو ترجیح دینے اور آئندہ کوچنگ چیلنج کے لئے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔