انڈیا کیخلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی کے والد نے بیٹے کو کیا نصیحت کی تھی؟

انڈیا کیخلاف میچ سے قبل شاہین آفریدی کے والد نے بیٹے کو کیا نصیحت کی تھی؟
انڈیا کیخلاف میچ کے ہیرو شاہین شاہ آفریدی کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے صاحبزادے کو نصیحت کی تھی کہ وہ ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز آفریدی کا انڈیپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میں نے بیٹے کو میچ سے قبل ٹیلی فون کرکے نصیحت کی تھی کہ ہار ہو یا جیت لیکن انڈیا کیخلاف ایسی کارکردگی دکھانی ہے کہ دنیا آپ کی تعریف کرے۔ ان کے بیٹے نے ایسا ہی کیا جس پر انہیں فخر ہے۔

ایاز آفریدی کا کہنا تھا کہ میں شاہین آفریدی کو کھیلتا دیکھتا ہوں تو خوشی سے آنکھیں بھر آتی ہیں کیونکہ وہ پسماندہ علاقے سے ملک کی نمائندگی کر رہا ہے۔

کرکٹ سے جنونی شاہین آفریدی کے جنونی لگائو کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ روزانہ سکول سے واپس آکر گیند اور بیٹ لے کر گراؤنڈ میں پہنچ جاتا اور شام تک کھیلتا رہتا تھا۔

https://twitter.com/MalikAliiRaza/status/1452278599160147969?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1452278599160147969%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fthesportsrush.com%2Fcricket-news-rohit-out-today-video-rohit-sharma-out-for-first-ball-duck-as-shaheeh-shah-afridi-finds-him-plumb-in-front-of-the-wickets%2F

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے بھارت کیخلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی میں آف دی میچ قرار پائے تھے۔ اس طرح انہوں نے اپنے چار اوورز میں 31 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں انڈیا کے سٹار بلے باز روہت شرما کو آؤٹ کیا اور پھر سب سے ان فارم بلے باز کے ایل راہل کو بھی صرف 3 رنز پر کلین بولڈ کر دیا۔ انہوں نے بھارت پر جو دباؤ ڈالا اس سے بھارتی بلے باز پوری اننگز باہر نہ نکل سکے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by ICC (@icc)






انہوں نے میچ سے قبل ہی کہا تھا کہ ان کی نظر بھارت کے ابتدائی تین بلے بازوں پر ہے اور انہوں نے ایسا ہی کیا جب ان کے آخری اوور میں وراٹ کوہلی بھی 57 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔