کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری، ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی
کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم پاکستان میں 3 ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق تمام میچز 13 سے 22 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اپریل 2018ء کے بعد یہ ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ مہمان ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے 3 سال قبل پاکستان آئی تھی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1456238927929618432?s=20

ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 2006ء میں پاکستان کی سرزمین پر کوئی ون  ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔ نیوزی لینڈ اور برطانوی ٹیم کی ہوم سیریز کی منسوخی کے بعد اب دسمبر میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرکٹ شائقین کے لئے بڑی خبر ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ملک میں موجود فینز کو سنسنی خیز اور پرجوش کرکٹ مقابلے دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔