شعیب ملک اور عائشہ عمر کی قربتیں، کیا دونوں شادی کر رہے ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

شعیب ملک اور عائشہ عمر کی قربتیں، کیا دونوں شادی کر رہے ہیں؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے شعیب ملک ان دنوں میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ اس کیساتھ ان کا اداکارہ عائشہ عمر کیساتھ فوٹو شوٹ بھی خوب وائرل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف تبصرے کررہے ہیں اور دونوں کی شادی کی باتیں شروع ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس فوٹو شوٹ میں شعیب ملک اور عائشہ عمر کی سوئمنگ پول کے اندر انتہائی بولڈ انداز میں تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)






لوگ اس فوٹو شوٹ پر عائشہ عمر اور شعیب ملک کی جوڑی کو خوب پسند کر رہے ہیں تو وہیں بعض اسے اسلامی اقدار کیخلاف قرار دے رہے ہیں۔

ان تصاویر میں شعیب اور عائشہ کے درمیان کیمسٹری دیکھنے والے بھانپ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں کہ تصویریں بولتی ہیں۔ دونوں لاکھ چھپائیں لیکن دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)






تاہم عائشہ عمر نے ان تمام قیاس آرائیوں کو منہ توڑ جواب دے کر سب کے منہ بند کرا دیئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پروگرام ہے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے عائشہ نے لکھا کہ جی بالکل نہیں، ان کی شادی ہو چکی ہے اور وہ اپنی بیوی کیساتھ بہت خوش ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی بے حد عزت کرتی ہوں۔ میں اور شعیب صرف اچھے دوست اور خیر خواہ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔ ایسے رشتے بھی ہوتے ہیں دنیا میں لوگوں کے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)






خیال رہے کہ سکاٹ لینڈ کیخلاف صرف اٹھارہ گیندوں پر چھ چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے نصف سنچری سکور کرنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اننگز کے بعد اداکارہ عائشہ عمر نے ان کے ساتھ فوٹو شوٹ کی پرانی تصاویر شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا اظہار کیا جانے لگا ہے۔