پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد شاہد آفریدی اپنے ہی داماد شاہین شاہ آفریدی پر برہم ہوگئے، وہ شاہین کی بائولنگ کی سمجھ بوجھ پر سوال اٹھا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی شکست کے بعد زیادہ تر لوگ حسن علی کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں کیونکہ انہوں نے اس ہار میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے میتھیو ویڈ کا کیچ عین موقع پر گرا دیا تھا۔
تاہم شاہد آفریدی کے خیالات دوسروں سے قدرے مختلف ہیں۔ شاہد آفریدی نے ‘بابر آرمی’ کی شکست کا ذمہ دار اشاروں میں اپنے ہونے والے داماد شاہین شاہ کو قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین کے اوور میں 3 چھکے نہیں لگنے چاہیے تھے۔
Shahid Afridi "I'm not happy with Shaheen. Just because Hassan Ali dropped a catch shouldn't mean in the next over you get hit for 3 sixes. He has so much pace & should've had the sense to bowl outside the off-stump yorkers, but he bowled into Wade's preferred area" #T20WorldCup
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) November 12, 2021
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے مایوسی کے ساتھ کہا ‘میں شاہین سے خوش نہیں ہوں، صرف حسن علی کے کیچ چھوڑنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اگلے اوور میں 3 چھکے کھائیں گے۔ اس کے پاس بہت تیز رفتار ہے، اسے آف اسٹمپ کے باہر یارکرز پھینکنے کی سمجھ ہونی چاہیے، لیکن اس نے بالکل وہیں گیندیں کی جہاں میتھیو ویڈ چاہتے تھے۔
خیال رہے کہ 21 سالہ شاہین شاہ آفریدی اس وقت پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار باؤلرز میں سے ایک ہیں۔ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کے لیے کرکٹ کھیلتے ہیں۔ جلد ہی وہ پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے داماد بنیں گے۔ حال ہی میں شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ سے ان کا رشتہ طے ہوا ہے۔