کرکٹر ہربھجن سنگھ کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں؟ پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے بدھ کو ٹویٹ کرکے اس بارے میں بڑا اشارہ دیا۔
انڈین پنجاب میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی ہلچل بڑھ رہی ہے۔ اس دوران کرکٹر ہربھجن سنگھ کے کانگریس میں شامل ہونے کی بحث بھی شروع ہوگئی ہے۔
Picture loaded with possibilities …. With Bhajji the shining star pic.twitter.com/5TWhPzFpNl
— Navjot Singh Sidhu (@sherryontopp) December 15, 2021
پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کرکے ایک تصویر جاری کی ہے۔ اس تصویر میں سدھو اور ہربھجن دونوں ایک ساتھ کھڑے مسکرا رہے ہیں۔ سدھو نے ٹویٹ میں لکھا، ‘چمکتے ستارے بھجی کے ساتھ۔ یہ تصویر بہت سے امکانات سے بھری ہوئی ہے۔
سدھو (نوجوت سنگھ سدھو) کے اس ٹویٹ سے انڈین سیاست میں نئی بحث کا دور شروع ہو گیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں ہربھجن اس حوالے سے کوئی اعلان کر سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے فی الحال سدھو کے ٹویٹ پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔