افغانستان کے کرکٹر نوین الحق نے پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ انہیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سلور کیٹگری میں منتخب کیا تھا۔
نوین الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7) کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
Sad to be missing out from the @thePSLt20 Hopefully will play sometime in the future 🙏 https://t.co/fFDqeD31W1
— Naveen ul haq Murid (@imnaveenulhaq) December 26, 2021
افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک زبردست ایونٹ ہے۔ تاہم میں امید کرتا ہوں کہ اگلے سیزن میں اس کا حصہ ضرور بنوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل کا حصہ نہ ہونے پر دکھی ہوں۔
خیال رہے کہ 2020ء میں کھیلی گئی لنکن پریمیئر لیگ کے ایک میچ کے دوران نوین الحق اور شاہد آفریدی کے درمیان ایک تنازع سامنے آیا تھا۔ دراصل میچ کے دوران نوین الحق نے بائولنگ کراتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی محمد عامر پر جملے کسے تھے۔ ان کی یہ حرکت شاہد آفریدی کو پسند نہیں آئی تھی۔ انہوں نے میچ کے اختتام پر افغان کرکٹر کو سب کے سامنے جھاڑ پلا دی تھی۔
My advise to the young player was simple, play the game and don't indulge in abusive talk. I have friends in Afghanistan team and we have very cordial relations. Respect for teammates and opponents is the basic spirit of the game. https://t.co/LlVzsfHDEQ
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) December 1, 2020
بعد ازاں اپنی ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے لکھا تھا کہ ’نوجوان کھلاڑی کے لئے میری سادہ سی ہدایت تھی، کھیلیں اور نامناسب الفاظ کے استعمال میں مت پڑیں۔ افغانستان کی ٹیم میں میرے دوست اور ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ اپنی ٹیموں کی ساتھیوں اور حریفوں کے لئے احترام رکھنا گیم کی سپرٹ ہے۔‘