پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کی اپنے ہونے والے سسر شاہد آفریدی کیساتھ زور آزمائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں بوم بوم آفریدی اور فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
51 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی گراؤنڈ میں ایک ساتھ نظر آئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو دیکھا وہ ان سے مصافحہ کرتے ہوئے بغل گیر ہوگئے جس کے بعد جیسے ہی وہ الگ ہوئے شاہد آفریدی نے ان کا ہاتھ سے کھینچ لیا، جیسے ہی شاہین آفریدی نے سنبھلنے کی کوشش کی شاہد خان آفریدی نے ایک بار پھر ان کے ہاتھ کو مروڑ دیا۔
سسر اپنے داماد کو چھکے لگائے گا
داماد اپنے سسر کو بولڈ کرے گا— FAISAL NAWAZ JUTT (@engrfaisal13) January 26, 2022
اپنے ہونے والے سسر کے اس مذاق پر شاہین شاہ آفریدی صرف مسکرا ہی سکے اور شاہد آفریدی خود اپنے مذاق پر خوب محظوظ ہوئے اور انہوں نے اس کے بعد شاہین آفریدی سے دور جاتے ہوئے بھی کافی دیر تک مکالمہ کیا ۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاہد آفریدی کو فیلڈ پر کیا کہہ کر پکارتے ہوں گے، شاہد بھائی، ابو جان یا لالا؟
ایک صارف نے کہا کہ سسر داماد کو چھکے مارے گا جبکہ داماد سسر کو بولڈ کرے گا۔
کچھ صارفین نے دونوں کھلاڑیوں کی اس ملاقات کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی بھی قرا ر دیا۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کا رشتہ شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کے ساتھ طے کیا گیا ہے ۔