شاہد خان آفریدی کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد

شاہد خان آفریدی کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیراعظم بننے پر دلی مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ شہباز شریف اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1513558876049874949?s=20&t=w1EG0y3FAsb5wqRBI5lO5A

ان کا کہنا تھا کہ جب وقت رخصت آ جائے تو چاہے حق پر ہوں یا غمزدہ، رخصت باوقار طریقے سے قبول کرنی چاہیے۔ الزامات، سازشیں، حتیٰ کہ شکست بھی اقتدار کے کھیل کا حصہ ہے۔

سابق کپتان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تاریخ کے صفحات میں بالاخر بات اخلاقی معیار، جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر آتی ہے۔ اسی حسن پر میزان لگتا ہے، اسی سے کردار امر ہوتے ہیں۔