عمران خان احتجاج کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں جائیں: شاہد آفریدی کا سابق وزیراعظم کو مشورہ

عمران خان احتجاج کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں جائیں: شاہد آفریدی کا سابق وزیراعظم کو مشورہ
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں جائیں اور ایک مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں۔

شاہد آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کی عوام ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔ میں ان کے کاموں کا پہلے دن سے ہی معترف رہا ہوں۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی سرحد عبور کرکے جیسے ہی پنجاب میں داخل ہوں آپ کو واضح فرق نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ آپ کو دونوں صوبوں کے درمیان ترقی اور سہولیات کا فرق واضح نظر آ جاتا ہے۔ پاکستان کے چاروں صوبوں میں جس نے ترقی کی وہ پنجاب ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ایک بہت اعلیٰ پائے کے منتظم ہیں۔ اس لئے میں نے ہمیشہ ان کی عزت اور تعریف کی ہے۔ جو بھی اچھے کام کرے گا، میں اس کیساتھ ہوں، اور اس کا ساتھ دوں گا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا ہے میرے خیال میں مضبوط اپوزیشن ہی حکومت پر اچھے کام کرنے کیلئے دبائو ڈال سکتی ہے۔ یہ کام عمران خان بہت اچھے طریقے کیساتھ کر سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ ہی ایسی جگہ ہے جہاں عمران خان مضبوط حزب اختلاف طور پر آسکتے تھے، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے پارلیمنٹ میں آنا چاہیے۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)





انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پلیئر بہت مضبوطی کیساتھ ہی گرائونڈ میں واپس آتا ہے۔ تاہم یہ اسی وقت ممکن ہوتا ہے، جب وہ اپنی غلطیوں بارے سوچتا ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ کہ وہ خود کو فرشتہ سمجھے اور کہے کہ اس سے کوئی غلطی ہی سرزد نہیں ہو سکتی، اس کے علاوہ باقی سارے غلط اور قصوروار ہیں۔

سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ہی عمران خان کی بھرپور حمایت کی۔ ان کا بہت زبردست وژن تھا جسے دیکھ کر مزہ آتا تھا۔ لیکن اپنے وژن کو آگے بڑھانے کیلئے انہوں نے جو ٹیم منتخب کی وہ ٹھیک تھی؟