بابر اعظم اور محمد عامر اب فیمیل ورژن میں بھی دستیاب، ہمشکل خواتین کی تصاویر وائرل

بابر اعظم اور محمد عامر اب فیمیل ورژن میں بھی دستیاب، ہمشکل خواتین کی تصاویر وائرل
قومی کرکٹ ٹیم کے ہر دلعزیز کھلاڑی بابر اعظم اور محمد عامر کی فیمیل ورژن میں تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت قومی کرکٹ کے تمام فارمیٹس کے کپتان بابر اعظم اور سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر محمد عامر سے مشابہہ خواتین کرکٹرز کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اِن تصاویر پر میمرز کو میمز بنانے کا موقع مل گیا ہے۔

https://twitter.com/memes0fpakistan/status/1525831700424626177

https://twitter.com/cricketroom_/status/1525790675060391936

واضح رہے کہ بابر اعظم کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام گُل فیروزہ ہے جو کہ ملتان انڈر 21 ٹیم کی کھلاڑی ہیں، گُل فیروزہ بھی بابر اعظم کی طرح بیٹر ہیں۔ دوسری جانب محمد عامر کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام سعدیہ اقبال ہے جو کہ ایک سپنر ہیں۔

یہ دونوں خواتین کھلاڑی جَلد ہی نیشنل ویمنز کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔