ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: میتھیو ہیڈن کو بڑی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: میتھیو ہیڈن کو بڑی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
آسٹریلیا کے سابق بیٹر میتھیو ہیڈن کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔

میتھیو ہیڈن 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی۔

میتھیو ہیڈن اس سے پہلے ورلڈ کپ 2021ء میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔

https://twitter.com/ICC/status/1568126051578183680?s=20&t=fA0RigMiHTPeNoDohUHqOw

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوگا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق بیٹر میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں۔ میں ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔