عمران کو آج گرفتار کریں گے: پولیس | زمان پارک تازہ ترین | عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام کے پی انتخابات کی تاریخ

عمران کو آج گرفتار کریں گے: پولیس | زمان پارک تازہ ترین | عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام کے پی انتخابات کی تاریخ
آج عمران خان کا ڈی جی آئی ایس آئی سے رابطہ ہوتا تو ایک فون پہ کہتے کہ زمان پارک کے باہر جو لوگ انہیں گرفتار کرنے آئے ہیں انہیں واپس بلائیں تو وہ واپس چلے جاتے۔ عمران خان نے ہمیشہ فوج کے کندھوں پر سیاست کی ہے، مزمل سہروردی

آج عمران خان کی گرفتاری ہو جانی چاہئیے۔ وہ گرفتاری سے بچ نہیں سکتے سوائے اس کے کہ وہ اپنے گھر سے نکل کر کسی دوسرے کے گھر میں جا کر پناہ لے لیں۔ عمران خان توقع کر رہے تھے کہ کارکن دو تین دن تک مزاحمت جاری رکھیں گے، مزمل سہروردی

کل سے ریڈ الرٹ جاری تھا پی ٹی آئی کے کیمپوں میں بھی پہلے سے گہما گہمی تھی۔ میری وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر سے بات ہوئی ان کا کہنا تھا کہ کورٹ کے آرڈر ہیں اسلام آباد کی ٹیم آئی ہے ہمارا لینا دینا کوئی نہیں ہم بس ان کی مدد کر رہے ہیں، مبشر بخاری