پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ | عمران خان بمقابلہ پنجاب حکومت | اظہر مشوانی کی گرفتاری

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسہ | عمران خان بمقابلہ پنجاب حکومت | اظہر مشوانی کی گرفتاری
اظہر مشوانی اور پی ٹی آئی کے دیگر لوگ 'نیا دور' کے خلاف منظم مہم چلاتے رہے ہیں، ہم پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ ہمیں یورپی یونین سے پیسے ملتے ہیں، مجھ پر ذاتی طور پر بھی حملے کیے گئے۔ مگر اس سب کے باوجود میں ان کو غائب کیے جانے کی مذمت کرتا ہوں، رضا رومی

کنٹینر لگا کر سڑکیں بند کرنا اور کارکنوں کو جلسے میں شرکت سے روکنا ملکی قانون کے خلاف ہے، اس طرح کی سرگرمیاں درست نہیں ہیں، مرتضی سولنگی

اگر نگران حکومت یہ سب کچھ کر رہی ہے تو اسے تسلیم کر لینا چاہئیے کہ وہ پی ڈی ایم حکومت کی بی ٹیم ہے۔ مار دھاڑ سے، پرچے کاٹنے سے آپ نے پی ٹی آئی کے کارکن کی کپیسٹی بلڈنگ کر دی ہے، اسے سخت جان بنا دیا ہے، شہباز میاں

بم پروف گاڑی اور بم پروف کنٹینر کے ذریعے عمران خان خود یہ ظاہر کر رہے ہیں ان کی جان کو شدید خطرہ ہے تو میں حکومت کو حق بجانب سمجھتا ہوں کہ گاڑیوں کو روکے اور ان کی سکیورٹی کو یقینی بنائے، مزمل سہروردی

مصنف نے جامعہ گجرات سے صحافت کی تعلیم حاصل کی ہے اور ڈیجیٹل صحافت سے منسلک ہیں۔