آرمی چیف: 'منصوبہ بند' حملوں پر کوئی رحم نہیں | عمران نے مذاکرات کی التجا کی۔ پی ٹی آئی کی وکٹیں | واوڈا نے فیض کو برا بھلا کہا

آرمی چیف: 'منصوبہ بند' حملوں پر کوئی رحم نہیں | عمران نے مذاکرات کی التجا کی۔ پی ٹی آئی کی وکٹیں | واوڈا نے فیض کو برا بھلا کہا
9 مئی کو جو کچھ ہوا یہ کسی بھی طرح سے کسی گمراہ مجمع کی کارروائی نہیں لگتا۔ اس مجمع کو بیرونی مدد بھی حاصل تھی اور اندرونی بھی۔ اس سے رینک اینڈ فائل میں بہت اضطراب پھیلا ہے، بریگیڈیئر راشد ولی جنجوعہ

کور کمانڈرز کانفرنس سے متعلق بعض عینی شاہدین نے بتایا کہ جس قدر غصے میں جنرل عاصم منیر کو یہاں دیکھا ہے اس غصے میں انہیں کئی سالوں میں نہیں دیکھا۔ فوج کو زیادہ غصہ شہدا کی قبروں کو نقصان پہنچانے پہ ہے، اعجاز احمد

پی ٹی آئی میں جو پرندے آئے تھے وہ جا رہے ہیں، ہر دور میں یہی ہوتا ہے۔ مگر محمود مولوی اور عامر کیانی جیسے لوگ 27 سالوں سے پی ٹی آئی کیساتھ تھے وہ بھی پارٹی چھوڑ گئے ہیں۔ 9 مئی کی غلطی عمران خان کے لئے مہلک ثابت ہو گی، ناصر بیگ چغتائی