وزیر اعظم نے کورونا وائرس کو سنجیدہ لینے میں دیر کر دی
وزیر اعظم کو کرونا وائرس کی موذیت کا ادراک اس وقت ہوا جب ملک میں ایک لاکھ سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا اور دو ہزار سے زائد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
عمران خان اب کہہ رہے ہیں کہ عوام کرونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لی رہے جبکہ وہ اس سے پہلے اپنے کئی بیانوں میں کرونا وائرس کو ایک عام سا فلو قرار دے چکے ہیں۔
ان سوالوں کے ممکنہ جوابات ذہن میں اس طرح آرہے ہیں۔ اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کو اپنا تجزیہ اور تجویز بھیجی ہے:
”اگر آپ نے مزاحمت کی یا مزید مسائل پیدا کرنے کی کوشش تو پھر آپ خود کو نااہل سمجھیں۔ اس کے بعد...