صبیحہ خانم ،ایک عہد تھا جو تمام ہوا

صبیحہ خانم ،ایک عہد تھا جو تمام ہوا
خوبصورت نین و نقش، گھنی زلفیں، متناسب قد و قامت اور یوں سمجھیں کہ مشرقی حسن کا جیتا جاگتا نمونہ، اُس پر دلوں پر اثر کرتی اداکاری، یہی خاصہ رہا صبیحہ خانم کا، جو جب جب اسکرین پر آتیں، جواں دلوں کی دھڑکنیں بے ترتیب ہونا شروع ہوجاتیں۔
مثالی حسن و جمال تو ایسا تھاکہ اُس دور کی بہت کم ہیروئنز اس مقام کو چھو پاتیں اُن کے دور کی لڑکیوں نے صبیحہ خانم کی طرح ایک لٹھ چہروں پر سجانے کا فیشن اختیار کیا۔
اا
دیکھا جائے تو صبیحہ خانم کی رگوں میں اداکاری کا جنون ٹھاٹھیں ما ر رہا تھا۔ والد محمد علی کوچوان تھے جو کہ ’ماہیا‘ گانے میں مہارت رکھتے۔ فلمی شخصیات سے شناسائی تھی۔