قبائلی ضلع کرم میں زمینوں کے مسئلے کو شیعہ سنی فسادات کا رنگ دینے کی کوشش

قبائلی ضلع کرم میں زمینوں کے مسئلے کو شیعہ سنی فسادات کا رنگ دینے کی کوشش
خیبر پختونخوا کے ضم شدہ ضلع کرم میں شاملات کی اراضی پر عرصہ دراز سے چلتے تنازعہ پر پاڑہ چمکنی اور بالشخیل قبائل کے درمیان مختلف ادوار میں رنجشیں اور لڑائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔

مگر کچھ روز پہلے زمین کے تنازع پر شروع ہونے والی لڑائی اب خون ریزی کی طرف جا رہی ہے اور اس لڑائی میں اب تک تقریباً 9 لوگ جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ لڑائی ابھی جاری ہے۔