پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکنا ضروری ہوگیا

پاکستان میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو روکنا ضروری ہوگیا
فرقہ واریت اور کالعدم تنظیمیں ہماری اپنی ہوئی فصل ہے جسے ہم خود اگایا ہے یہ ہماری حکومت کا کارنامہ ہے امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور سعودیہ سے تیل لینے کی خاطر افغان جہاد میں ہم نے ان لوگوں کو پالا، رضا رومی

پچھلے چند سالوں میں ہماری عسکری قیادت مذہبی جماعتوں اور کالعدم تنظیموں سے مکالمہ کیا ہے اب ہم دیکھ رہے ہیں اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ریاست کو سمجھنا ہوگا ان کو قانون کے زریعے ختم کرنا ہوگا صرف مذاکرات سے کام نہیں چل سکتا سختی کی ضرورت ہے، عامر رانا

حکومت کہہ رہی ہے کہ بھارت پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہا ہے اگر اس میں بھارت ملوث ہے تو حکومت ان کیخلاف سخت ایکشن لینے کی بجائے نفرت انگیز اجتماعات کرنے والے کو ان ریلیوں کی اجازت کیوں دے رہی ہے؟، عامر رانا

پچھلے کچھ دنوں میں توہین مذہب کے پرچے دھڑا دھڑ درج ہورہے ہیں کچھ لوگوں کو قتل بھی کیا گیا۔ نفرت انگیز تقاریر کا سلسلہ جاری ہے حکومت بے بس دکھائی دے بجائے کہ ان لوگوں کو بیٹھا کے مصالحت کروائے، رضا رومی