آج سے کوئی دس روز قبل ہی کا ذکر ہے پاکستان کے سیاسی پنڈت، میڈیائی تجزیہ کار و غازی گفتار و تکرار۔۔ سب کے سب ایک ہی مدعے پر مصروف سخن تھے کہ نواز شریف کو عدالت نے بلا لیا ہے۔ اگر وہ نہ آیا تو کیا ہوگا؟ آگیا تو کیا ہوگا۔ وفادار قسمی میڈیا کا حصہ بتا رہا تھا کہ اگر نواز شریف نہ آیا تو اس کی تو سیاست ہی ختم ہوجائے گی۔ وہاں خوشیوں کے شادیانے بج رہے تھے۔ کہیں کہیں اس امر کا بھی ذکر خوف سے ہوتا کہ وہ آگیا تو کیا ہوگا؟
عمران خان کی جیل بھرو تحریک | پاکستان میں وکی پیڈیا پر پابندی
پاکستان میں سیاست اس وقت ٹھیک نہیں ہوگی جب تک تحریک انصاف باقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ نہیں بیٹھتی، جیل بھرو' کی...