گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا پاور شو اور خواتین ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک میں دھرنا

گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کا پاور شو اور خواتین ہیلتھ ورکرز کا ڈی چوک میں دھرنا

معیشت بدحالی کا شکار ہے آج بھی عمران خان نے خطاب میں فرمایا ہے کہ میں ان کو این آر او نہیں دونگا، لوگ تو آج بھی کہہ رہے تھے آپ نوازشریف کو این آر او نہیں دینا چاہتے تھے پھر کس نے دیا، لاک ڈاؤن نہیں کرنا چاہتے تھے کس نے کیا، مرتضٰی سولنگی



 



حکومت نے جی ٹی روڑ پر کوئی ایک گاڑی نہیں جو نہ روکی ہو حکومت اس جلسے کی وجہ سے کافی پریشان نظر آئی وزرا کا اور وزیراعظم کا یہ کہنا کہ انہیں اس جلسے سے کوئی مسئلہ نہیں یہ سراسر غلط ہے حکومت بوکھلاہٹ کا شکارنظر آرہی ہے، بتول راجپوت



 



تاجروں نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے بازار اور مدرسے کا اتحاد حکومت کیلئے بہت نقصان دہ ہوگا ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف بھی بازار اور مدرسے کا اتحاد بنا تھا، اگر ان کے ساتھ عوام بھی ساتھ دیتی ہے تو پھر حکومت کیلئے سمبھلنا مشکل ہوگا، ضیغم خان



 



حکومت اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کی بجائے الزامات کی سیاست کررہی ہے، آج بھی عمران خان این آر او دینے نہ دینے کی بات کررہے ہیں، اگر عمران خان نے عوام کے مسائل حل نہ کیے تو عوام پھر خود سڑکوں پر آئی گے،یہ موقع عوام کو مت دیں، شہباز میاں