اب تک بار پوری استقامت سے قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ کھڑا رہا۔

اب تک بار پوری استقامت سے قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ کھڑا رہا۔


سپریم کورٹ ایک سامنے ایک خوفناک طوفان بھی نمودار ہونے والا ہے۔ اگلے دو ماہ کے دوران حکومت اور اسٹبلشمنٹ اور پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے درمیان آخری معرکہ لڑا جانے والا ہے۔ پی ڈی ایم بہت مہارت سے عوامی احتجاج کو مہمیز دے کر اسلام آباد کا گھیراؤ کرنے کے لیے لانگ مارچ کرنے جارہی ہے۔ دوسری طرف حکومت اور اسٹبلشمنٹ ہر ممکن طریقے سے پی ٹی ایم کو سبق سکھانے پر تلے ہوئے ہیں۔ غیر ارادی طور پر یا طے شدہ منصوبے کے مطابق تشدد خارج ازامکان نہیں۔ اس دوران مقدمات بھی تھوک کے حساب سے درج کیے جائیں گے۔ اس سے بھی خطرناک بات یہ ہوگی اگر پی ڈی ایم سینٹ اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے دینے کا فیصلہ کرتی ہے تو مارچ میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات ملتو ی ہوجائیں گے۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی سینکڑوں نشستوں پر ضمنی انتخابات کرانے پڑیں گے۔ غیر فعال پارلیمنٹ سے پیدا ہونے والے آئینی مسائل کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔