کیا انضمام کو عمران خان ٹیم میں لائے؟

کیا انضمام کو عمران خان ٹیم میں لائے؟


چند سال پہلے وسیم اکرم نے کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو سے گفتگو میں بتایا کہ انضمام الحق ٹیم میں آئے تو عمران خان ان کی بڑی تعریف کرتے تھے اور انھیں ’نادر ٹیلنٹ‘ (Rare talent) قرار دیتے تھے۔

انھوں نے ایک دن عمران خان سے کہا کہ ’سکیپر! یہ بات میں جانتا ہوں کہ وہ باصلاحیت بیٹسمین ہے لیکن وہ نادر کیوں ہیں؟ اس پر انھیں جواب ملا ’وسیم اگر باریک بینی سے جائزہ لو گے تو تمھیں معلوم ہو گا کہ فاسٹ بولنگ کو کھیلنے کے لیے اس کے پاس کتنا زیادہ وقت ہوتا ہے۔‘