اب پی ٹی آئی نیا دور سے ناراض ہے

اب پی ٹی آئی نیا دور سے ناراض ہے


ویڈیوز بنا بنا کر اپلوڈ ہو رہی ہیں، نیا دور کے خلاف تحریک انصاف کے حامیوں کی ٹوئیٹس کو ریٹوئیٹ کیا جا رہا ہے۔ اور یہ سب کس لئے؟ کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو میں جو باتیں ہم نے کلپ بنا بنا کر لگائیں، سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر لگائے، سب مان گئے، تم کیوں نہیں مان رہے؟ بڑے بڑے چینلوں پر بڑے بڑے جغادری ہمارے طے کیے ہوئے اصول پر چلتے ہیں، جو نہیں چلتے نوکریوں سے نکالے جاتے ہیں، تم کیوں گالیوں اور بدتہذیبی کے خوف سے خاموش نہیں ہو جاتے؟ غیر جانبداری کے ڈھونگ میں غلط کو غلط کہنے سے گریز کیوں نہیں کرتے؟ ہماری طرف کی بات کرو، اگلی بار تمہارا نام بھی ’بہادر‘ صحافیوں کی فہرست میں ڈالیں گے۔