پیغمبروں کی تشبیہات سے ’ہمیشہ رہنے والا چاند‘ تک، کس صحافی نے کس سپہ سالار کو کن خطابات سے نوازا؟

پیغمبروں کی تشبیہات سے ’ہمیشہ رہنے والا چاند‘ تک، کس صحافی نے کس سپہ سالار کو کن خطابات سے نوازا؟


جنرل ایوب خان سے لے کر موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تک تمام تر آرمی چیفس کو اعلیٰ و افضل مذہبی حوالہ جات سے ہی ثابت کیا جاتا رہا ہے۔



جنرل ایوب خان کے دور کے اخباری تراشے یہ بتاتے ہیں کہ مسلم لیگ کنونشنل جس کے ناتواں کندھوں پر ایوب خان کو مسند اقتدار پر فائز رکھنے کا بار رہا اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک ایسا پوسٹر بھی بنایا جس میں جنرل ایوب خان کو حضرت ایوب علیہ السلام سے تشبیہ دی گئی تھی۔ نوائے وقت لاہور میں یکم جنوری 1965 کو شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق شہر میں کنونشنل مسلم لیگ کی جانب سے ایک پوسٹر دیواروں پر چسپاں کیا گیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ’’اللہ پاک نے ۔۔۔ بنی اسرائیل کے پیغمبر ایوب علیہ السلام کا درجہ صدر ایوب کو بخشا‘‘۔