حمزہ شہباز کی رہائی اور پاکستان انڈیا کی دوستی پر گفتگو

حمزہ شہباز کی رہائی اور پاکستان انڈیا کی دوستی پر گفتگو

حمزہ شہباز کی رہائی مسلم لیگ نواز کے لیئے بڑی کامیابی ہے، مریم نواز نیب کو مسلسل چیلنج کر رہی ہیں اور نیب بیک فٹ پر ہے۔ ن لیگ کے رہنماؤں سے طاقتور حلقوں سے پس پردہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ سینئر صحافی احمد ولید کی خبر سے آگے میں ملاقات



 



یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ مریم نواز ہی ہیں جو کہ ن لیگ کی نواز شریف کے بعد لیڈر ہیں اب اگر انہوں نے انہیں نیب کی حراست میں ڈاا تو یہ حکومت کی جانب سے نیا گھامڑ پن ہوگا۔ مرتضیٰ سولنگی کی گفتگو



 



ایل و سی پر پاک بھارت سیز فائر: کہا تو یہ جا رہا ہے کہ بس ڈی جی ایم اوز نے بات کی اور فیصلہ ہوگیا لیکن ایسا نہیں ہے۔ لازمی طور پر پس پردہ سیاسی لیڈر شپ کے درمیان سیکیورٹی ایڈوائزرز کی سطح پر بات چیت ہوئی ہے۔ نسیم زہرا کی گفتگو خبر سے آگے میں



 



کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کے بعد بظاہر بھارت نے وحشیانہ طاقت کے ذریعئے سب کنٹرول کر لیا ہے۔ اب پاکستان اگر نارملائزیشن کی جانب جا رہا ہے تو اہم یہ ہے کہ عوام کو کیسے باور کرایا جائے کہ اس کا مطلب کشمیر کو چھوڑ دینا نہیں ہے۔کامران بخاری کی خبر سے آگے میں گفتگو