عمران خان نے یوسف رضا گیلانی اور احسن اقبال کو لانے کیلئے حامد میر کو بھیجا

عمران خان نے یوسف رضا گیلانی اور احسن اقبال کو لانے کیلئے حامد میر کو بھیجا


27اپریل 2008کو نمل کالج کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں یوسف رضا گیلانی اور احسن اقبال خصوصی طور پر اسلام آباد سے تشریف لائے۔ میں نے بطور میزبان دونوں کا بار بار شکریہ ادا کیا، اس دن عمران خان بھی عاجزی و انکساری کا مجسمہ بنے ہوئے تھے۔ وہ بار بار وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو کہتے کہ میں آپ کا یہ احسان ساری زندگی نہیں بھولوں گا۔ گیلانی صاحب سینے پر ہاتھ رکھ کر اور گردن جھکا کر کہتے کہ اس کالج کیلئے کوئی بھی خدمت ہو میں حاضر ہوں، میں دونوں کی عاجزی پر قربان ہوتا رہا۔