حکومت "بھارتی ایجنٹوں" کے آگے لیٹ گئی کیا معاہدہ جنرل باجوہ نے کروایا؟ معاہدے کے نکات خفیہ کیوں رکھے گئے؟ کامران خان بددل ہوگئے

حکومت

ٹی ایل ٭ والے وزیرآباد بیٹھے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ گھر کوئی نہیں جائے گا اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ دوبارہ احتجاج نہیں کریں گے ایسی بات نہیں ہے احتجاج تو انہوں نے ابھی بھی ختم نہیں کیا، مزمل سہروردی



 



معاہدہ تحریری صورت میں اسلیے نہیں ہے کہ آپ اس پر سوال نہیں پوچھ سکتے، معاہدے میں کیا طے پایا ہے یہ جاننا عوام کا حق ہے کیونکہ اس سارے معاملے سے براہ راست عوام کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں، عنبر رحیم شمسی



 



کامران خان کا جو ایمان ہے ہائبرڈ نظام کے اندر وہ غیر متزلزل ہے بہت مضبوط ہے ٹوٹنے والا نہیں وہ ہائبرڈ نظام کی نئی گاڑی خریدنے کی بات تو کرسکتے ہیں مگر اس نظام پر انکا ایمان بہت مضبوط ہے وہ کمزور نہیں ہوسکتا، مرتضی سولنگی



 



جی ٹی روڑ پر انتہا پسندی کے طوفان کو اس سال میں ہم دوسری مرتبہ دیکھ رہے ہیں جوکہ پولیس والوں پر بھی اٹیک کررہے ہیں وہ بھی ختم نبوت کے نام کے اوپر مذہب کے نام پر، ہماری سول قیادت، پارلیمنٹ افواج، اشرافیہ، عدلیہ سدباب کی بجائے اسے نظر انداز کررہی ہیں، رضارومی