ثاقب نثاری کی مبینہ آڈیو کامعاملہ مریم نواز کی سزا معطل ہوسکتی ہے؟ نوازشریف کی تقریر سرکاری حکم پر بند ہوئی

ثاقب نثاری کی مبینہ آڈیو کامعاملہ مریم نواز کی سزا معطل ہوسکتی ہے؟ نوازشریف کی تقریر سرکاری حکم پر بند ہوئی

عاصمہ جہانگیر کانفرنس سول بالا دستی کے بیانیہ اور اپوزیشن کی بہت بڑی کامیابی تھی۔ علی احمد کرد نے یہ میلہ لوٹ لیا تھا۔ ان کے خطاب کو جس طرح پذیرائی ملی اس نے حکومت سمیت سب کے ہی ہوش اڑا دیئے ہیں، مزمل سہروردی



 



علی احمد کرد کی تقریر کے بعد ہی حکومت نے سوچا ہوگا کہ اس کانفرنس میں تو مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف اس سے آگے بڑھ کر بات کریں گے، اسی لئے ان کے ذہن میں خطرے کی گھنٹیاں بجیں اور انہوں نے تقریر روک دی، مزمل سہروردی



 



عاصمہ جہانگیر کانفرنس کوئی گورنمنٹ فنڈڈ تھنک ٹینک نہیں ہے جس میں اپنی مرضی کی باتیں کروائی جائیں۔ کانفرنس کے منتظمین کسی کو اظہار رائے سے نہیں روک سکتے اور نہ ہی روکا جا سکتا ہے، نادیہ نقی



 



اس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری بھی مدعو تھے، انھیں اس بات کا بخوبی علم تھا کہ اس میں کون کون سے لوگ شرکت کریں گے اور اپنے خطابات میں کیا بات کریں گے۔ افرسیاب خٹک سے آپ راگ درباری کی توقع تو نہیں رکھ سکتے، مرتضی سولنگی



 



مہنگائی کا حوالہ دیتے ہیں کہ انرجی کی قیمتیں دنیا میں بڑھ رہی ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ پٹرول جو 40،45 ڈالر کا بیرل تھا اب 80 ڈالر پر چلا گیاہے۔ مگر ہماری 20 سے 25 فیصد بجلی چوری ہوجاتی ہے جو چیزیں ہمارے اپنے کنٹرول میں ہیں اس پر بھی ہم کچھ نہیں کرپارہے، فرخ سلیم