اسٹیبلشمنٹ اب مقدس گائے نہیں، عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، کیا پی ڈی ایم استعفوں کیلئے تیار ہے؟ علیم خان کا استعفا، وجہ کیا؟

اسٹیبلشمنٹ اب مقدس گائے نہیں، عوام سڑکوں پر آسکتے ہیں، کیا پی ڈی ایم استعفوں کیلئے تیار ہے؟ علیم خان کا استعفا، وجہ کیا؟

کورونا پیکج میں ابھی تک ڈونرز کے پیسوں کا آڈٹ کیا گیا ہے، اس میں پاکستانی خزانے سے خرچ کی گئی رقم بارے کچھ نہیں بتایا جا رہا۔ اب اس کے بارے میں پارلیمنٹ ہی حکومت سے سوال پوچھ سکتی ہے۔، خرم حسین



 



بدقسمتی میں سے ہم اس دور میں زندہ ہیں جہاں ہر چیز کو شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے اس کو بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ماضی میں جب بھی آڈیٹر جنرل کی بے ضابطگیاں بتائی جاتی تھیں تو وہ اسے کرپشن سمجھ کر دھرنوں کے پلیٹ فارم سے اسے بیان کرنا شروع ہو جاتے تھے، خرم حسین



 



عمران خان نجم سیٹھی سے بہت نفرت کرتے ہیں انہیں پاکستان کی صحافت سے آؤٹ رکھنا چاہتےہیں۔ سیٹھی صاحب کیلئے زندگی مشکل بنائی گئی ہے حامدمیر اور سیٹھی صاحب بہادر لوگ ہیں یہ پاکستان سے جانے کیلئے تیار نہیں ہیں، مزمل سہروردی



 



نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے کے اندر گرانے کا کہا گیا ہےون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کو کیوں نہیں گرایا گیا جس میں آدھی جوڈیشری کے فلیٹس تھے۔ ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مالک اگر نوازشریف کا زرداری صاحب کے دوست نکل آتے تو لٹ پڑجانی تھی، فوزیہ یزدانی



 



اظہار رائے اور پریس کی آزادی ہمارے آئین کے بنیادی حقوق میں ہے۔ اطہرمن اللہ نوٹس لیں یہ ہراسمنٹ ہے حکومت اور پیمرا کی جانب سے۔ پیمرا چئیرمین اور وزارت اطلاعات کو بلائیں پوچھے کیا معاملہ ہے چینل کو اس لیے تنگ کررہے ہیں کہ وہاں نجم سیٹھی آتا ہے، مرتضی سولنگی



 



رپورٹس کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن میں گھریلو اور جنسی تشدد میں 2 گنا اضافہ ہوا، بچوں کیساتھ جنسی تشدد 3 گنا بڑھا۔ حکومت پاکستان کے سروےکے مطابق 28 فیصد شادی شدہ خواتین نے بتایا کہ وہ 15 سال سے تشدد کا شکار رہی ہیں اپنے گھر میں بھی اور سسرال میں بھی، فوزیہ یزدانی