نواز شریف کی واپسی نبیل گبول، عمران کی نااہلی کے لیے توشہ خانہ | آئی ایم ایف، روپیہ، معیشت

نواز شریف کی واپسی نبیل گبول، عمران کی نااہلی کے لیے توشہ خانہ | آئی ایم ایف، روپیہ، معیشت

میرا سوال یہ ہے کہ ہم خان صاحب سے سوال تو کررہے ہیں کہ آپ نے 38 لاکھ کی گھڑی 7 لاکھ میں کیسے لے لی، نہ یہ 20 فیصد بنتا ہے اور نہ 50 فیصد بنتا ہے۔ مگر ہم یہ سوال نہیں کررہے کہ کیبنٹ ڈویژن نے اس گھڑی کی مالیت کاتخمینہ کہاں سے لگوایا، فوزیہ یزدانی



 



قبل ازوقت انتخابات ابھی ہوتے نظر نہیں آرہے آئی ایم ایف سے اگلی قسط ملنے والی ہے ڈالر کی پٹائی ہورہی ہے روپے کی قدر میں اضافہ ہورہا ہے۔ اگر آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے پیسے مل جاتے ہیں،معیشت کچھ بہتر ہوجاتی ہے تو پھر عمران خان کیلئے کھیلنا مشکل ہوجائے گا، کامران یوسف



 



پی ڈی ایم کی حکومت نے بڑا لمبا سفر طے کیا ہے اپریل میں یوں لگ رہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، پاکستان کی معیشت کو سری لنکا کی معیشت سے تشبیہ دی جارہی تھی۔ اب مفتاح اسماعیل کی مائیکرو اکنامک مینجمنٹ کے ثمرات نظر آرہے ہیں، ڈاکٹر اقدس افضل



 



نوازشریف کو لاہورہائیکورٹ نے ضمانت دی تھی اگر واپس آئے تو انہیں لاہور آنا پڑے گا آنے کے بعد گرفتاری یا کچھ عرصہ جیل میں گزاریں تو کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوگا ان کیلئے وہ پہلے بھی جاچکے ہیں۔ ان کے کیس میں جان نہیں ہے اس کے امکانات ہیں کہ انہیں کسی طرح سے ریلیف مل جائے، مرتضی سولنگی