تیمور جھگڑا، محسن لغاری کے ساتھ شوکت ترین کی آڈیو لیک | مفتاح اسماعیل | آئی ایم ایف ڈیل

تیمور جھگڑا، محسن لغاری کے ساتھ شوکت ترین کی آڈیو لیک | مفتاح اسماعیل | آئی ایم ایف ڈیل

تحریک انصاف والوں نے اپنی سیاست کیلئے ریاست ریاستی مفادات کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، آئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کے لیے خط لکھا گیا۔ میں نے آج تک ایسی سیاست نہیں دیکھی یہ ریڈلائن تھی جو انہوں نے کراس کی ہے، خرم حسین



 



آج میری تحریک انصاف کے ایک رہنما سے اتفاقیہ ملاقات ہوئی غیر رسمی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا ہمیں نااہلی کا ڈر نہیں ہے ابھی عدلیہ اسٹیبلشمنٹ کے مکمل کنٹرول میں نہیں ہے، ہمیں وہاں سے ریلیف ملے گا، مرتضی سولنگی



 



پی ٹی آئی والے خود کو برہمن سمجھتے ہیں، پاکستان کے عوام اور دوسری پارٹیاں شودر ہیں، ان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر ہاتھ نہیں ملایا جا سکتا، کام نہیں کیا جا سکتا۔لیکن جب ہمارا اقتدار ہوگا تو ہم سب پارٹیوں کو دیوار سے لگا دیں گے، مرتضیٰ سولنگی



 



ایک چیز تو واضح ہوگئی کہ جس کیلئے ہم بہت زمانوں سے تیاری کررہے ہیں ہم ایک نیشنل سکیورٹی سٹیٹ ہیں اور ہمیں ایک بہت بڑی جنگ لڑنی پڑے گی اس کیلئے ہمارے پاس کونسے اوزار ہونے چاہیے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری ہم نے پھچلے 75 سالوں سے کی ہی نہیں ہے، فیصل ملک