عمران خان 4 مردوں کو بے نقاب کریں گے۔ مفتاح چھوڑ رہے ہیں؟ | کیا عدالتیں عمران کو سپورٹ کرتی ہیں؟ | آئی ایم ایف کی وارننگ

عمران خان 4 مردوں کو بے نقاب کریں گے۔ مفتاح چھوڑ رہے ہیں؟ | کیا عدالتیں عمران کو سپورٹ کرتی ہیں؟ | آئی ایم ایف کی وارننگ

عمران خان کی دھمکی کہ 4 لوگ ہیں میں نے ویڈیو ریکارڈ کرلی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی واپس آکر 4 لوگوں کا نام لیا تھا تو کیا ہوا کسی کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا نہیں۔ جہاں اسٹیبلشمنٹ کا نام آجائے تو پھر کوئی انکا نام نہیں لیتا، نجم سیٹھی



 



میری چڑیا کی خبر ہے کہ عمران خان اب اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست رابطے میں ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ انتخابات کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا اور مارچ میں شفاف انتخابات کرائے جائیں گے، مگر اب خان صاحب پھر بھی اپنا پریشر رکھیں گے، نجم سیٹھی



 



اس وقت صرف ایک شخص مشکل میں ہے اور وہ عمران خان ہے، ستمبر بہت اہم مہینہ ہے سیلاب میں بھی خان صاحب جلسے جلوس کررہے ہیں انکا موڈ بہت واضح ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ وہ جنوری تک انتظار کرتے ہیں یا حملہ کردیتے ہیں، نجم سیٹھی



 



نئے پاکستان کی سب سے پہلے بات بھٹو صاحب نے کی تھی اب پھر ہم گھوم پھر کر آگئے ہیں اور نیا پاکستان بنارہے ہیں۔ ہر بار ہم نیا پاکستان بناتے ہیں اور جو پاکستان رہ گیا ہے اس کے بھی آدھے ٹکڑے کردیتے ہیں۔ بڑی مشکل سے سری لنکا بنتے بنتے رہ گئے ہیں، نجم سیٹھی