عمران کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد پنجاب حکومت گرائیں گے: آصف | شہباز، مودی سے ملاقات

عمران کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز مسترد پنجاب حکومت گرائیں گے: آصف | شہباز، مودی سے ملاقات
عمران خان کبھی اسٹیبشلمنٹ کو دھمکی لگاتے ہیں اور ساتھ لیٹ بھی جاتےہیں۔ وہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کیساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہیں، ان سے بات چیت کرنا ان کے ایجنڈے میں نہیں ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کیساتھ اپنے دروازے دوبارہ کھولنا چاہ رہے ہیں، مزمل سہروردی

عمران خان نے ستمبر کے آخر پر کال دینے کا کہا اگر ستمبر میں بھی حکومت گرجائے تو 28 نومبر الیکشن نہیں ہوسکتے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ میں کوئی نیا آرمی چیف نہ آنے دوں۔ اگلے الیکشن اپریل سے پہلے کروا کر آجاوں اور اپنی مرضی کا چیف لگاوں ایک تھیوری یہ بھی ہے، مزمل سہروردی

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ابھی تک جو ہندوستان سے رپورٹ ہے اس میں کوئی خبر ایسی نہیں ہے کہ پاکستان اور بھارت کے وزیراعظم کی دوطرفہ ملاقات ہوسکتی ہے۔ وہاں اور بھی لیڈر ہوں گے وہاں ملیں گے ہاتھ ملائیں گے، عائشہ صدیقہ

ہندوستان کیلئے بڑا مسئلہ چین ہے اور مزے کی بات ہے کہ چین کیساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر جنگ کے باوجود ان کی آپس میں تجارت بڑھی ہے۔ چین اور ہندوستان میں کشیدگی میں ہندوستان اور امریکہ کی دوستی کا راز پنہاں ہے ہندوستان بھی چاہیے گا کہ یہ کشیدگی بلکل ختم نہ ہو، عائشہ صدیقہ