عمران کے پسندیدہ جنرل الیکشن سے پہلے ریٹائر ہو جائیں گے؟ | عمران خان کو دھوکہ دینے کا پنڈی منصوبہ؟

عمران کے پسندیدہ جنرل الیکشن سے پہلے ریٹائر ہو جائیں گے؟ | عمران خان کو دھوکہ دینے کا پنڈی منصوبہ؟
چیف صاحب کی صدر عارف علوی کیساتھ ملاقات ہوئی ہے کپتان کی باجوہ صاحب سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، علوی صاحب نے انہیں اپنے پاس بلایا جو چاہتے ہیں انکی تصویریں نہ آئیں جب وہ گئے تو وہاں پر کپتان بھی تھے ملاقات ہوئی مگر وہ ملاقات اچھی نہیں رہی، شمع جونیجو

6 ناموں میں سے مجھے پتہ ہے کپتان کو ایک نام پر بہت تکلیف ہورہی ہے اور وہ تکلیف اس لئے کہ وہ سابق صدر زرداری صاحب کیساتھ کام کرچکے ہیں۔ مگر فوجی فوجی ہوتا ہے جب وہ چیف بنتا ہے تو وہ نہیں دیکھتا میں کس کا ملٹری سیکرٹری رہا ہوں، وہ کھینچ کر رکھتا ہے، شمع جونیجو

90 دنوں کے اندر الیکشن کیسے ہوں گے ابھی تو سیلابی پانی ہی نیچے نہیں جائے گا وہاں پر پولنگ اسٹیشن کہاں بنائیں گے تقریبا 80 فیصد سندھ اور بلوچستان ڈوبا ہوا ہے۔ انٹرنیشنل اداروں کے مطابق اس پانی کو نیچے جاتے دو سے تین مہینے لگ جائیں گے، فوزیہ یزدانی

موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میرے خیال سے جون تک الیکشن ممکن نہیں ہیں تو جب جون آجاتا ہے تو پھر کہانی ہی ختم ہوجاتی ہے، کیونکہ ساری لڑائی ہی 30 اپریل تک ہے۔ خان صاحب Rational ہوکر نہیں سوچ رہے، انکی الیکشن کے حوالے سے Calculation ٹھیک نہیں ہے،شمع جونیجو