جنرل باجوہ کا دورہ امریکہ | عمران توہین عدالت کیس | مریم کو پاسپورٹ مل گیا سلمان اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

جنرل باجوہ کا دورہ امریکہ | عمران توہین عدالت کیس | مریم کو پاسپورٹ مل گیا سلمان اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری
وکلا پہ افسوس ہے کہ انہوں نے زیبا چودھری والے معاملے کو اس طرح نہیں اٹھایا جس طرح اٹھانا چاہئیے تھا۔ آج کے فیصلے سے لگتا ہے کہ عدالتیں نہیں چاہتیں کہ اس طرح کا فیصلہ دیں کہ کل کلاں پھر کوئی کہے کہ اس عدالت نے کسی خاص پارٹی کی حمایت میں فیصلے دیے ہیں، اویس بابر

پاکستان میں نااہلی کا تعلق انصاف کے تقاضوں سے زیادہ سکرپٹ اور پولیٹیکل ٹائمنگ سے ہوتا ہے۔ خان اگلے الیکشن سے پہلے ضرور نااہل ہو جائیں گے۔ آج کے فیصلے نے توہین عدالت کے ان تین فیصلوں کی نفی کی ہے جو اس نے ریفرنس کے طور پر اس کیس کے ساتھ اٹیچ کیے تھے، مزمل سہروردی

آج کے فیصلے میں جس طرح عمران خان کو بری کر دیا گیا، اب یہ سہولت سب کو حاصل ہو گئی ہے کہ وہ جج کا نام لے کر اسے سرعام دھمکیاں دے سکتے ہیں اور ان کو بغیر معافی مانگے معافی بھی مل سکتی ہے۔ آج کے فیصلے نے یہ نظیر قائم کر دی ہے، ابصار عالم

جنرل باجوہ کا امریکہ کا دورہ تب پلان ہوا تھا جب عمران خان وزیراعظم تھے۔ یہ دورہ تین دفعہ منسوخ ہوا ہے۔ ان کے ہمراہ ان کا ذاتی سٹاف گیا ہے اور یہ بات کہ نیا آنے والا آرمی چیف بھی ان کے ہمراہ ہے، یہ ساری افواہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جنرل باجوہ ایکٹینشن نہیں لے رہے، مرتضی سولنگی