عمران نے فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کی: شہباز | اطہر من اللہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر

عمران نے فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کی: شہباز | اطہر من اللہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر
شہباز شریف سیاست کے بہت محتاط کھلاڑی ہیں ان کے اعتماد سے پتہ چل رہا ہے کہ انہیں یقین ہوگیا کہ اب وہ کہیں نہیں جارہے، وہ عمران خان کی طرح نہیں کہ پاؤں سے زمین نکل رہی ہو اور وہ بھڑکیں مار رہے ہوں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، مزمل سہروردی

فوج کو تقسیم اس کے اندر دھڑے بندی پیدا کرنے، جونئیر افسران کو حکم عدولی پر آمادہ کرنے کے جو اقدامات اور پی ٹی آئی کا جو بیانیہ ہے کسی سے پوشیدہ تو نہیں ہے، یہ ٹی وی چینلز پر چلا ہے عمران خان اپنے جلسے میں کہتے رہے ہیں، مرتضی سولنگی

میں ابھی تک اس بات کو ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ عمران خان کے اوپر سے مکمل ہاتھ اٹھا لیا گیا ہے، آپ نے جس کے اوپر بہت خرچ کیا ہو اس کو بچانے کی حد درجے کی کوشش کرتے ہیں ،کوئی بچہ بگڑجائے تو اس کو بھی چانس دیا جاتا ہے کہ تھوڑا مان جاؤ، نادیہ نقی

فرخ حبیب اور علی محمد خان کی سیٹ پر خان صاحب کو شک ہے کہ وہ الیکشن ہارجائیں گے وہ چاہتے ہیں ان دونوں سیٹوں پر انتخاب نہ ہوں اور باقی سیٹوں پر ہوجائے۔ اگر ان کو تحفظات تھے تو 10 کے 10 ایم این اے عدالت کیوں نہیں گئے، مزمل سہروردی