بائیڈن کے جوہری بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل | ضمنی انتخابات: عمران کتنی سیٹیں جیتیں گے؟

بائیڈن کے جوہری بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل | ضمنی انتخابات: عمران کتنی سیٹیں جیتیں گے؟
جوبائیڈن کے بیان پر جس طرح پاکستان میں ردعمل دیے جا رہے ہیں اس سے پاکستان کی جیو پولیٹیکل امیچورٹی نظر آتی ہے۔ پاکستان میں اسے رائی کا پہاڑ بنایا جا رہا ہے حالانکہ صدر بائیڈن کی تقریر میں پاکستان محض ایک فٹ نوٹ کے طور پہ آیا تھا، کامران بخاری

ہمارے ملک کے برے سیاسی اور معاشی حالات سب کے سامنے ہیں۔ دنیا اور بالخصوص امریکہ کو یہ بات معلوم ہے کہ پاکستان کو اگر کوئی ادارہ چلا رہا ہے تو وہ پاکستان کی فوج ہے۔ اب اگر ایک سیاسی جماعت اس ادارے کو بھی اٹیک کرتی ہے تو امریکہ سوچے گا کہ یہی ایک ذمہ دار ادارہ تھا تو کیا اب یہ بھی متنازعہ ہو رہا ہےجا رہا ہے، کامران بخاری

فیصل آباد کی سیٹ پر اگرچہ عمران خان کی جیت کے امکان 60 فیصد تک ہیں مگر انہیں ٹف ٹائم بھی مل سکتا ہے۔ یہاں (ن) لیگ کی جانب سے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی گئی ہے اور ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی گروپ کی آپس میں صلح ہو گئی ہے، حسام احمد

اگر پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اپنے ووٹرز کی بڑی تعداد کو متحرک کر کے کل ووٹ ڈالنے پہ قائل کر لیتی ہیں تو پشاور، چارسدہ اور مردان کے تینوں حلقوں سے عمران خان الیکشن ہار سکتے ہیں۔ 2018 کے انتخابات کا جائزہ لیں تو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مجموعی ووٹ پی ٹی آئی سے بہت زیادہ بنتے، حماد حسن