ارشد شریف کینیا میں | جے سی پی میں حکومت کا یو ٹرن | اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں عمران نااہل؟

ارشد شریف کینیا میں | جے سی پی میں حکومت کا یو ٹرن | اطہر من اللہ سپریم کورٹ میں عمران نااہل؟
2011 میں صحافی سلیم شہزاد کا قتل آج تک ایک معما ہے۔ حامد میر پر حملے کا بھی کمیشن بنا مگر رپورٹ آج تک نہیں آئی۔ کبھی تو ایسا ہو کہ پاکستان میں بھی حقیقت سامنے آئے اور ذمہ داروں کا محاسبہ ہو، رضا رومی

آج ارشد شریف کی صحافت کی بات نہیں ہے، آج بات یہ ہے کہ ایک انسان قتل ہوا ہے، وہ پاکستان کا شہری ہے، پاکستان کی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ یہ اچھی بات ہے کہ آج ملک میں چار سال پہلے والی مجرمانہ خاموشی نہیں نظر آئی، مرتضی سولنگی

ہم ارشد شریف کی صحافت سے اختلاف کر سکتے ہیں مگر اس کے قتل کو جائز نہیں کہ سکتے۔ اس کی مذمت کی جانی چاہئیے اور پورے ملک میں یہ مذمت کی بھی جا رہی ہے۔ جنہوں نے اسے پروموٹ کیا تھا انہی کے ساتھ ان کا تنازعہ چل رہا تھا، مزمل سہروردی

ارشد شریف سے ہمارے شدید اختلافات رہے مگر ان کے ساتھ جو ہوا اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے کبھی اپنے بدترین مخالف کے لیے بھی یہ نہیں چاہا کہ انہیں قتل کر دیا جائے۔ ہمارے ملک کا حال یہ ہے کہ یہاں سپریم کورٹ بھی صحافیوں کو انصاف نہیں دلا سکی، اسد علی طور

جوڈیشل کمیشن کا گرما گرم اجلاس ہوا جس میں شدید تلخی ہوئی ہے۔ اختلافی گفتگو بہت ذاتی نکتے تک پہنچ گئی۔ (ن) لیگ نے اپنے ووٹ بیچ دیے اور وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے پاس اس یوٹرن کی کوئی توجیح بھی نہیں تھی، اسد علی طور