پی ٹی آئی کا پنڈی میں مارچ| بلاول نے صدر کو خبردار کردیا | ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں: ڈار

پی ٹی آئی کا پنڈی میں مارچ| بلاول نے صدر کو خبردار کردیا | ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں: ڈار
سیاست کا مقصد ہی طاقت کا حصول ہوتا ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ خان صاحب اور ان کے چاہنے والے انہیں سب سے منفرد سیاست دان سمجھتے ہیں جبکہ وہ باقی سیاست دانوں جیسے ہی ہیں، مشرف زیدی

آج کہیں نہ کہیں ان میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ عمران کو اب امید نہیں ہے کہ ان کا کوئی مطالبہ پورا ہوگا۔ عمران خان کو اندر سے بھی حمایت مل رہی ہے تو حکومت کو چاہئیے کہ انہیں انگیج کرے، تنزیلہ مظہر

میں آج پیش گوئی کررہا ہوں جن صاحب کا پی ٹی آئی کو خطرہ ہے اگر وہ آرمی چیف بنتے ہیں تو عمران خان پہلے آدمی ہوں گے جو آگے بڑھ کر کہیں گے کہ دیکھیں جس اصول کی میں بات کرتا تھا اسی پر تعیناتی ہوئی ہے ہمارا مشن مکمل ہوا، مرتضٰی سولنگی

اس اچھے خاصے پوٹینشل والے کو ملک کو Abnormal بنانے میں جن لوگوں کا ہاتھ ہے ان سے بھی اب سوال کرنے کا وقت آگیا ہے۔ ایک ڈاکٹرائن تھا اور اس کا نتیجہ بھی ہم نے دیکھا پچھلے 6 سالوں سے اس ملک پر لاگو ہے اس ڈاکٹرائن نے ملک کو کہا تھا پہنچادیا ہے۔