پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل | آزاد کشمیر کے الیکشن | فیض حمید ریٹائرڈ | ڈیفالٹ کا خطرہ ہے؟

پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل | آزاد کشمیر کے الیکشن | فیض حمید ریٹائرڈ | ڈیفالٹ کا خطرہ ہے؟
عمران خان کو یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ جتنی زیادہ وہ ڈیفالٹ کی بات کریں گے عوام اتنے ہی زیادہ (ن) لیگ سے اپنی امیدیں لگا لیں گے اور یہ اب ثابت ہو چکا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت ہمیشہ ملک میں معاشی استحکام لاتی ہے، ڈاکٹر اقدس افضل

فوج کو چاہئیے تھا کہ اعظم سواتی کے خلاف سول مقدمہ دائر کر دیتے۔ اعظم سواتی کسی ادارے کے دادے نانے نہیں ہیں، اگر گالیاں دیں گے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انہیں صرف عمر کی وجہ سے ہمدردی نہیں ملنی چاہئیے،ضیغم خان

(ق) لیگ کی سیاست کا مرکز ہمیشہ سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ رہی ہے، وزارت اعلی کی وجہ سے ہی انہوں نے ن ن لیگ کا ساتھ چھوڑا تھا، پرویزالہیٰ اس مرغی کا خاتمہ نہیں چاہیں گے جو سونے کے انڈے دیتی ہے، رضا رومی

فوری طور پر اسمبلیوں کی تحلیل عمران خان کے ساتھی الیکٹیبلز کے مفاد میں نہیں ہے۔ ان کی ایک بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ نہیں جائے گی۔ پرویزالہیٰ کے مفاد میں بھی یہی ہے کہ اسمبلی چلتی رہے، مرتضی سولنگی