خواتین اکثر سرد موسم میں ہی حاملہ کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ رپورٹ

خواتین اکثر سرد موسم میں ہی حاملہ کیوں ہوتی ہیں؟ دلچسپ رپورٹ
آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ مختلف ایشیائی ممالک سمیت امریکا اور یورپ میں اکثر افراد کی سالگرہ جولائی اور ستمبر کے درمیان ہوتی ہے۔ تاہم پاکستان میں اس بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے کیونکہ یہاں ڈیٹا کی دستیابی آسان نہیں ہے۔

ایک دلچسپ رپورٹ کے مطابق صرف امریکا میں ماہ دسمبر میں حاملہ ہونے والی خواتین کی شرح میں 9 فیصد بڑھ جاتی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق امریکا میں 1994ء سے 2014ء تک بچوں کی پیدائش کا ڈیٹا حاصل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ لوگوں میں سب سے عام سالگرہ کا دن 9 ستمبر تھا جبکہ دوسرے نمبر پر 19 ستمبر تھا۔

یہ بات دیکھنے میں آتی ہے کہ دنیا میں پائی جانے والی دیگر مخلوقات کی پیدائش زیادہ تر ایک مخصوص موسم میں ہی ہوتی ہے، جیسے بارش کے موسم میں لاتعداد حشرات پیدا ہو جاتے ہیں۔

ڈان نیوز میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق سائنسی تحقیق میں کہا گیا ہے کہم سرد موسم میں مردوں کے سپرم زیادہ طاقتور ہوتے ہیں جبکہ دن کی روشنی کا دورانیہ کم ہونے سے خواتین کا تولیدی نظام بھی زیادہ بہتر ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس موسم گرما میں سپرم کا معیار کم جبکہ خواتین کا نظام بھی مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور یورپ سمیت دیگر ممالک میں خواتین کے حاملہ ہونے کی بڑی وجہ موسم سرما کی تعطیلات بھی ہیں۔ کرسمس اور نیو ایئر کی وجہ سے دنیا کے ان علاقوں میں ہفتوں کیلئے چھٹیاں ہوتی ہیں۔

سائسنی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو بچے گرم مہینوں میں پیدا ہوتے ہیں، ان کا وزن سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پدا ہونے والے بچوں سے کم ہوتا ہے۔