سیاسی کارکن نے ''مولانا مریم نواز شریف صاحب زندہ باد'' کے نعرے لگوا دیے

سیاسی کارکن نے ''مولانا مریم نواز شریف صاحب زندہ باد'' کے نعرے لگوا دیے
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص ریلی میں موجود کارکنوں سے ''مولانا مریم نواز صاحب زندہ باد'' کے نعرے لگوا رہا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو چکی ہے جو کسی سیاسی ریلی کے دوران بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو میں کارکنوں سے نعرے لگوانے والا شخص بظاہر پٹھان نظر آ رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو بھی یہ ویڈیو اتنی پسند آئی کہ وہ اپنی ہنسی کنٹرول نہ کر پائیں۔ انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1454102958757584898?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1454102958757584898%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F267933-

ویڈیو کسی سیاسی ریلی کی ہے جس میں سٹیج سے ایک کارکن قائدین کے حق میں نعرے لگوا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ شخص نعرے لگواتے ہوئے کہتا ہے کہ ’مولانا فضل الرحمان صاحب‘ جس پر کارکن زندہ باد کا جواب دیتے ہیں۔

پھر اس کے بعد بھی وہ باآواز بلند ’مولانا مریم نواز شریف صاحب‘ کا نعرہ لگاتا ہے جس پر فوری طور پر زندہ باد سے جواب آتا ہے تاہم جب وہاں موجود لوگوں کو اندازہ ہوتا کہ یہ شخص روانی میں مریم نواز کو مولانا کہہ گیا ہے تو سب قہقہے لگانا شروع ہکر دیتے ہیں۔