• آن لائن اشتہاری ٹیرف
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • ہمارے لئے لکھیں
  • نیا دور انگریزی میں
بدھ, مارچ 29, 2023
نیا دور
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English
No Result
View All Result
نیا دور
No Result
View All Result

ہمیشہ جوان نظر آنے کا قدرتی نسخہ

نیا دور by نیا دور
نومبر 15, 2021
in دلچسپ و عجیب
14 0
0
ہمیشہ جوان نظر آنے کا قدرتی نسخہ
16
SHARES
77
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیا بڑھاپے کے اثرات آپ کی جلد پر ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں؟ تو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ کالے تل ناصرف انسانی جلد کے لئے مفید ہیں بلکہ یہ سر کے بالوں کی نشونما میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

پرانے وقتوں میں ہر مرض کا علاج مصالحہ جات اور جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا تھا۔ آج کل بھی کئی افراد ہربل کے استعمال کو اس لیے ترجیح دیتے ہیں کیونکہ عموماً ان کے نقصان دہ اثرات نہیں ہوتے۔

RelatedPosts

فالج کے حملے کے منٹوں میں فوری طبی امداد سے معذوری اور اموات سے بچا جا سکتا ہے، ماہرین

کچھ بھی کر لیں، ہڈیاں اور دانت ہماری عمر کا راز فاش کر دیتے ہیں

Load More

کالے تل بھی بہت ہی پرانے مصالہ جات میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بیج اپنے تیل کی وجہ سے بھی انتہائی قابل قدر تصور کئے جاتے ہیں۔ ایک بہت ہی مشہور کہاوت ’Open Sesame‘ جسے اردو میں’ کھل جا سم سم ‘ کہا جاتا ہے۔ کالے تل کے بیج کے چھلکے سے منسوب کی جاتی ہے جو اپنی عمر پوری ہونے یا پکنے پر کھل جاتے ہیں۔

تل کے بیج کا پودا 5 سے 6 فٹ لمبا ہوتا ہے۔ یہ پودا دنیا کے کئی حصوں میں 4000 سال سے بھی پہلے سے اگایا جا رہا ہے۔ اس کی پیدوار ریتیلی مٹی اور گرم موسم میں زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اس کی افادیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ امریکہ میں اسے بڑی مقدار میں درآمد کیا جاتا ہے۔ تل کا پودا خشک سالی اور انتہائی گرم موسم میں بھی اگنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے اکثر وہاں اگایا جاتا ہے جہاں کپاس کی کاشت کی جاتی ہے۔

تل کے بیج عرصہ دراز سے تیل کے طور پر اور دوسری مصنوعات جیسے روٹی اور بیکری کی اشیا میں استعمال ہوتے آ رہے ہیں۔ دنیا بھر میں پیدا ہونے والے تقریباً 70 فیصد تلوں سے تیل حاصل کرنے اور دوسری غذائی اشیاء میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ تل کے بیج بہترین غذائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان میں چربی (Fat) اور پروٹین کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ جاپان میں تل کے بیج کو صحت مند خوراک سمجھا جاتا ہے۔

تل کے بیج جو اپنے حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹے ہوتے ہیں، انسانی صحت پر بہت مفید اثرات مرتب کرتے ہیں۔ تل انسانی صحت کی نشونما، جلد پر بڑھاپے کی علامتوں کو ابھرنے سے روکنے اور سر کے بالوں کی لمباٰئی میں اضافے کے لیے بھی مفید ہیں ۔

کالے تلے اپنے اینٹی آکسیڈنٹ خواص کی وجہ سے اپنی عمر سے کم دیکھائی دینے، اور اس میں موجود اومیگا انسانی بالوں کی نشونما میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تل کے بیج نہ صرف انسانی جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ اس میں شامل اینٹی فلیمیٹری اجزا انسانی چہرے کی جلد کی سوزش دور کرنے اور جلد پر انفیکشن پیدا کرنے والے اجزا سے چھٹکارا حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کالا تل اپنے اندر موجود ہائی فائبر اجزا کی وجہ سے قبض اور بدہضمی کے علاج میں بھی مفید ہوتے ہیں۔ تل کا تیل آنتوں کو چکنا رکھنے جبکہ فائبر آنتوں کو فعال رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ تل کے بیج آنتوں میں پیدا ہونے والے کیڑوں کو ختم کرنے میں بھی مفید ہیں جس سے نظام ہضم بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ کالے تل کے اندر پایا جانے والے میگنیشیم کے اجزا ہائی بلڈ پریشر کو روکنے میں مدد دیتے ہیں۔

اگرچہ تل کو اصلی حالت میں یا بھون کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔ لیکن اسے دلیے، چاول، نوڈل وغیرہ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسے آپ دہی، دودھ یا آئس کریم میں شامل کر کے ان کے ذایقے میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگ تل والے نان ناشتے میں مرغن سالن جیسے نہاری، سری پائے کے ساتھ کھانا بھی پسند کرتے ہیں۔ لیکن مرغن کھانوں کے ساتھ تلوں کے استعمال سے اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے۔

Tags: ageBeautyBlack SesameHealthYoungجڑی بوٹیاںصحتکالے تکمصالحہ جاتہربلہیلتھ
Previous Post

نورا فتحی کا دیسی روپ دیکھ کر مداح دیوانے

Next Post

انڈیا میں 400 افراد نے نابالغ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، صرف 3 ملزم گرفتار

نیا دور

نیا دور

Related Posts

350 سال قبل ڈوبنے والے جہاز سے قیمتی خزانہ برآمد

350 سال قبل ڈوبنے والے جہاز سے قیمتی خزانہ برآمد

by نیا دور
اگست 15, 2022
0

ہسپانوی بحری جہاز 1656ء میں بہاماس کے ساحل پر ایک چٹان سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا۔ یہ بدقسمت جہاز 30 منٹ...

کسی کی آنکھیں بھوری اور کسی کی نیلی، ایسا کیوں ہے؟

کسی کی آنکھیں بھوری اور کسی کی نیلی، ایسا کیوں ہے؟

by نیا دور
اگست 12, 2022
0

آنکھوں کی رنگت کا تعلق انسان کے جینز سے ہوتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے سائنس کیا ہے۔ ماہرین...

Load More
Next Post
انڈیا میں 400 افراد نے نابالغ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، صرف 3 ملزم گرفتار

انڈیا میں 400 افراد نے نابالغ لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، صرف 3 ملزم گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تلاش کریں

No Result
View All Result

ایڈیٹر کی پسند

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

ہائبرڈ دور میں صحافت پر حملے؛ ذمہ دار عمران خان یا جنرل باجوہ؟ (پارٹ 1)

by شاہد میتلا
مارچ 22, 2023
1

...

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

معاشی لحاظ سے پاکستان کس طرح خود انحصاری حاصل کر سکتا ہے؟

by ہارون خواجہ
مارچ 18, 2023
1

...

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین جاری کھیل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا؟

by رضا رومی
مارچ 20, 2023
0

...

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

توشہ خانہ فہرست شریف خاندان میں دراڑ نہیں، شاہد خاقان کی علیحدگی کا اعلان ہے

by مزمل سہروردی
مارچ 15, 2023
1

...

جنرل فیض حمید

نواز شریف کو نکالنے کے ‘پروجیکٹ’ میں باجوہ اور فیض کے علاوہ بھی جرنیل شامل تھے، اسد طور نے نام بتا دیے

by نیا دور
مارچ 14, 2023
0

...

Newsletter

ہماری مدد کریں

ٹویٹس - NayaDaur Urdu

نیا دور کے صفِ اوّل کے مصنفین

پیٹر جیکب
پیٹر جیکب
View Posts →
حسن مجتبیٰ
حسن مجتبیٰ
View Posts →
عرفان صدیقی
عرفان صدیقی
View Posts →
نجم سیٹھی
نجم سیٹھی
View Posts →
نبیلہ فیروز
نبیلہ فیروز
View Posts →
محمد شہزاد
محمد شہزاد
View Posts →
توصیف احمد خان
توصیف احمد خان
View Posts →
رفعت اللہ اورکزئی
رفعت اللہ اورکزئی
View Posts →
فوزیہ یزدانی
فوزیہ یزدانی
View Posts →
حسنین جمیل
حسنین جمیل
View Posts →
مرتضیٰ سولنگی
مرتضیٰ سولنگی
View Posts →
اسد علی طور
اسد علی طور
View Posts →
ادریس بابر
ادریس بابر
View Posts →
رضا رومی
رضا رومی
View Posts →
علی وارثی
علی وارثی
View Posts →

This message is only visible to admins.
Problem displaying Facebook posts.
Click to show error
Error: Server configuration issue

خبریں، تازہ خبریں

  • All
  • انٹرٹینمنٹ
  • سیاست
  • ثقافت
کم از کم اجرت 20 ہزار، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ: بجٹ 2021 پیش کر دیا گیا

اقتدار کے ایوانوں سے جلد کسی ‘بڑی چھٹی’ کا امکان ہے؟

اکتوبر 31, 2021
ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

ہمیں نفرت اور مذہب کے بیوپاریوں کی نہیں، دھانی اور دھونی جیسے ہیروز کی ضرورت ہے

اکتوبر 27, 2021
بد ترین کارکردگی پر الیکشن نہیں جیتا جاسکتا، صرف ای وی ایم کے ذریعے جیتا جاسکتا ہے

ای وی ایم اور انتخابات: ‘خان صاحب سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ لینے کے لیئے بے تاب ہیں’

اکتوبر 24, 2021

Naya Daur © All Rights Reserved

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
  • ویڈیوز
  • تجزیہ
  • فیچر
  • میگزین
  • عوام کی آواز
  • Click here for English

Naya Daur © All Rights Reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In