کیا آپ جانتے ہیں ٹام اینڈ جیری کے اصل نام کیا ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں ٹام اینڈ جیری کے اصل نام کیا ہیں؟
ٹام اینڈ جیری ایسے کارٹون کردار ہیں جنھیں ہر نسل نے دیکھا اور پسند کیا۔ وارنر برادرز نے یہ کردار 1940ء کی دہائی میں تخلیق کئے تھے جو آج بھی بے حد مقبول ہیں۔ لیکن اب فلمیں بنانے والے ادارے ان کرداروں کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔

وارنر برادرز کی جانب سے 80 سالوں بعد یہ راز کھولتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جن کارٹون کرداروں کو ہم ٹام اینڈ جیری کے نام سے جانتے ہیں اصل ان دونوں کے نام ہی کچھ اور ہیں۔

https://twitter.com/multiversus/status/1461333798071771142?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1461333798071771142%7Ctwgr%5Ehb_1_7%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1172819

ٹام ایںڈ جیری ان کارٹوںوں کا کا اصل نام نہیں ہے۔ ٹام کا نام تھامس جیسپر کیٹ سنیئر جبکہ جیری کا گیرالڈ جنکس ماؤس ہے۔ اس بات کا انکشاف فائٹر ویڈیو گیم پلیٹ فارم ملٹی ورسز کے ٹریلر میں کیا گیا ہے۔ اس میں دیگر مقبول کارٹون کرداروں جن میں ونڈر وویمن سکوبی ڈو بگز بنی اور سپرمین شامل ہے کہ بارے میں بھی بتایا گیا ہے تاہم ٹام اینڈ جیری کے اصل ناموں کا انکشاف سب کیلئے چونکا دینے والا ثابت ہوا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب پتا نہیں کتنے لوگوں کو ٹام اینڈ جیری کا اصل نام جان کر غصہ آ گیا ہوگا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اگر ٹام کیٹ سنیئر ہے تو اس کے بچے کہاں ہیں؟

یہ بات ذہن میں رہے کہ ٹام اینڈ جیری جب 1940ء میں بچوں کے سامنے پیش کئے گئے تو ان کے نام جیسپر اور جنکس تھے۔ خیال یہی ہے کہ تھامس سے ٹام اور جیرالڈ سے جیری کی عرفیت ان کارٹون کرداروں کو دی گئی ہوگی اور پھر یہی مشہور ہو گئے۔