ایسا پرندہ جو ساری زندگی اڑتا ہی رہتا ہے، اس دوران اپنی خوراک کیسے پوری کرتا ہے؟

ایسا پرندہ جو ساری زندگی اڑتا ہی رہتا ہے، اس دوران اپنی خوراک کیسے پوری کرتا ہے؟
ابابیل دنیا کا واحد پرندہ ہے جس کی ایک نسل سال میں سے 10ماہ مسلسل دن رات محو پرواز رہتی ہے۔ فضا میں اتنا لمبا عرصہ پرواز کے دوران ابابیل مکھیوں اور مچھروں کو کھا کر اپنی خوراک کی ضرویارت پوری کرتا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں اس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس پرندے کی فطرت ہے کہ یہ موسموں کے اعتبار سے اپنا وطن بدل لیتا ہے۔ جنوبی ایشیاء میں اس کی ایک نسل ایسی بھی ہے جو پورا سال ایک ہی جگہ پر مقیم رہتی ہے۔

ابابیل مختلف آوازین نکال کر خوشی، خطرے اور دیگر احساسات کا اظہار کرتا ہے۔ محقیقن کے مطابق ابابیل کی ایک قسم کامن سوئفٹ ہے۔ یہی وہ واحد پرندہ ہے جو 10 ماہ تک تسلسل کے ساتھ اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ اپنی خوارک دوران پرواز ہی حاصل کرتا ہے۔

ابابیل 12 سے 15 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے جو اپنی اڑان ہمیشہ جھنڈ کی شکل میں بھرتے ہیں۔ گزرے وقتوں میں ابابیل کے گھونسلے پرانے گھروں کی چھتوں اور کنوؤں میں ہوا کرتے تھے۔

وقت کے ساتھ ساتھ ان کے گھونسلے ناپید ہوتے گئے۔ اب ان کی بڑی تعداد افزائش نسل کے لئے نہر کی پلوں کے نیچے مٹی کے گھروں میں بسیرا کرتے ہیں۔

یہ کالونی کی شکل میں درجنوں گھر تعمیر کرتے ہیں۔ گھروں کی تعمیر کے لیے نہر کنارے اپنی چونچ میں گیلی مٹی اٹھا کر بڑے مہارت سے گھر بناتے ہیں۔