روس سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ لڑکی ایوانیکا نے ایک درخت کو زوردار گھونسے مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوانیکا کی ان صلاحیتوں کا سہرا ان کے والد رستم سدواکاس کے سر ہے، جو ایک پیشہ ور باکسنگ ٹرینر بھی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی ایوانیکا اور اس کے سات بہن بھائیوں کو تربیت دے رہے ہیں۔
رستم نے کہا کہ ایوانیکا ہر روز، دن میں دو بار ٹریننگ کرتی ہے۔ اسے باکسنگ کا بہت شوق ہے۔ وہ ہمیشہ اپنے لئے نئے اہداف کی تلاش میں رہتی ہے، جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں، جہاں ایوانیکا نے ایک درخت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
Watch Little Evnika Saadvakass also known as the 'World's Strongest Girl' punching down a tree using her Amazing boxing skills.
Shes has been training hard since she was three and dreams of becoming a professional boxer one day. pic.twitter.com/A4ERWjB57b
— Quarantine Traders (@QuarantineTrad1) January 8, 2022
مختصر ویڈیو میں ایوانکا کو درخت پر زور سے مکے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس نے چند سیکنڈ میں آدھے سے زیادہ درخت کو تباہ کر دیا۔ اس کے مکے بہت تیز تھے اور اس کی بے پناہ طاقت یقیناً آپ کو ہماری طرح حیران کر دے گی۔
ایوانیکا کے والد نے مزید کہا کہ شروع میں سادہ سا خیال آیا کہ درخت کو صرف گھونسا مارنا ہے، لیکن مشق کے دوران اس نے اپنے مکے سے درخت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
ایوانکا نے شروع سے ہی درخت کو زور سے مارنے کی کوشش کی لیکن آہستہ آہستہ اس نے جوش پکڑا اور حملوں کی رفتار بڑھا دی۔ یہ ویڈیو 8 جنوری کو قرنطینہ ٹریڈرز نامی ٹویٹر پیج کے ذریعے شیئر کی گئی۔ 12 سالہ لڑکی کی قابلیت دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور کمنٹ باکس میں اپنا ردعمل دیا۔